پاک ٹیلی کام ایمپلائیز یونین پی ٹی سی ایل کی کراچی میں افطار پارٹی۔

Print Friendly, PDF & Email

کراچی  (رپورٹ محمد ارشد قریشی) پاکستان ٹیلی  کمیونیکیشن کمپنی لیمٹڈ کی سی بی اے یونین  پاک ٹیلی کام ایمپلائیز یونین کی جانب سے کراچی میں شاندار افطار پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں  کثیر تعداد میں پی ٹی سی ایل  کے حاضر سروس ملازمین ،  ریٹائرڈ ملازمین  اور  عمائدین  شہر نے  بھرپور  شرکت کی۔ پاک ٹیلی کام ایمپلائیز یونین    کی افطار پارٹی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے   یونین کے مرکزی صدر زاہد امام نے  کہا کے ورکرز ہر صورت اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھیں  اور ایسے نام نہاد رہنماؤں کی جانب سے پھیلائی جانے والی افواہوں پر قطعی توجہ نہ دیں ، انہوں نے ہمیشہ غریب مزدوروں کے حقوق کا سودا کیا ورکرز کی نسل کشی کی ہمارے میدان میں اترنے کے بعد انہیں اپنی بقا کی فکر لاحق ہے اس لیئے  وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ۔ ان شاء اللہ ہم بہت جلد اپنے حقوق حاصل کریں  گے۔

103 total views, 3 views today

Short URL: http://tinyurl.com/ycgozmvo
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...