پاکپتن: سکول کے طلبا ، طالبات میں نعت اور تقریری مقابلے ، حوصلہ افزائی کے لیے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن(بیورورپورٹ)پر نسپل دی ایجو کیٹرز ملک ظہور الحق کھوکھر نے کہا ہے کہ حضور اکرم ﷺ کی حیات طیبہ ہمارے لیے مثل راہ ہے ، حضور اکرم سے محبت مسلم امہ کیلئے زریعہ نجات ہے ، مذہب اسلام کی بنیاد جس عقیدے پر قائم ہے وہ ختم نبوت کا عقیدہ ہے، آمد مصطفے ﷺ سے کائنات میں جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے ، اللہ تعالی نے اپنے پیارے محبوب اور پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کو تمام عالمین کیلئے رحمت بنا کر بھیجا،،ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم صحابہ اکرام رضی اللہ عنہاکی پیروی کرتے ہوئے دین مصطفے کے پیغام کو عام کریں اور باطل قوتوں کی سر کوبی کیلئے کوئی کسر باقی نہ چھوڑیں ،ذکر اللہ اور زکرحبیب سے دلی سکون میسر ہوتا ہے ، اللہ اور اس کے رسول حضور اکرم ﷺ کے بتائے ہوئے راستوں پر چلنے میں ہی دنیا وآخرت میں کامیابی ممکن ہے ، ہم سب حضور اکرم کی حیات طیبہ کا مطالعہ کریں اور اس پر عمل پیرا ہونے کی ہر ممکن کوشش کریں تاکہ دنیا وآخرت میں سرخرو ہو سکیں، علاوہ ازیں دی ایجو کیٹرز سکول میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ محفل میلاد البن کی تقریب منعقد ہوئی، دی ایجو کیٹرز سکول کے طلبا ، طالبات میں نعت اور تقریری مقابلے ، پر نسپل ملک ظہور الحق کھوکھر نے پوزیشن حا صل کرنے والے طلبا ء طالبات کی حوصلہ افزائی کی اور ان میں انعامات تقسیم کیے۔


360 total views, 3 views today

Short URL: //tinyurl.com/yav9z3mu
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *