پاکستان کے حمزہ اکبر سنوکر کے ایشیئن چیمپئن

پاکستان کے حمزہ اکبر ایشیئن سنوکر چیمپئن بن گئے ہیں۔ انھوں نے ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں کھیلی گئی 31ویں ایشین سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں سابق عالمی امیچر چیمپئن بھارت کے پنکج ایڈوانی کو سخت مقابلے میں چھ کے مقابلے میں سات فریمز سے شکست دے دی حمزہ اکبر پاکستان کے دوسرے کھلاڑی ہیں جنھوں نے ایشیئن چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ ان سے قبل محمد یوسف نے 1998 ء میں ایشیئن سنوکر چیمپئن شپ جیتی تھی۔ 31ویں ایشیئن سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے تین کھلاڑی سابق عالمی چیمپئن محمد آصف شہرام چنگیزی اور حمزہ اکبر شریک ہوئے تھے ۔

حمزہ اکبر کے لیے کسی بھی بین الاقوامی مقابلے میں حصہ لینے کا یہ پہلا موقع ہے۔ حمزہ اکبر نے کوارٹرفائنل میں شہرام چنگیزی اور سیمی فائنل میں ملائشیا کے محمد رضا کو شکست دی تھی۔
(بشکریہ: بی بی سی اُردو)
1,253 total views, 2 views today
Leave a Reply