ویلنٹائن ڈے اسلام نہیں

Print Friendly, PDF & Email

حافظ امیرحمزہ سانگلہ ہل
پیارا وطن عزیز” اسلامی جمہوریہ پاکستان” کے بنانے کا مقصد صرف ایک ٹکڑا حاصل کرنا نہیں تھا، بلکہ اسے حاصل کرنے کا مقصد صرف اور صرف دین اسلام کے مطابق اپنے شب و روز گزارنے کا تھا لیکن ہم نے ملک پاکستان کی خاطر اپنے بڑوں کی قربانیوں کیمقصد کو بھلا دیا اور ایسا بھلایا کہ اب صرف کتابوں کی حد تک اسلامی پاکستان کا نام جیسے رہ گیا ہو۔توخیرجہاں بہت سے اسلام مخالف کاموں کو ہمارے پاکستان اور پورے مسلم معاشروں میں رواج دیا جا رہا ہے، ان میں سے ایک ”ویلنٹائن ڈے” کے نام سے بے حیائی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ویسے تو پاکستان کو موجودہ حکومت ”ریاست مدینہ” سے جوڑ رہی ہے لیکن مدینہ جیسی ریاست اس وقت ہو گی جب تک مدینے والی سرکار کو اپنا نمونہ نہ بنایا جائے گا اور پھر پورے معاشرے میں اس کے نظام کو نافذ نہ کر دیا جائے گا۔موجودہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ اس طرح کے بے حیائی اور اسلام مخالف کاموں پر فی الفور پابندی لگائی جائے،ملک پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلام کا گہوارہ بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے

Short URL: http://tinyurl.com/y6q5fbrn
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *