وفاقی پولیس کی قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں، 45 ملزمان کو گرفتار

Print Friendly, PDF & Email

وفاقی پولیس نے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں، 45 ملزمان کو گرفتار کر کے انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے۔ زمینوں پر قبضہ کرنے والے پولیس اہل کاروں کو بھی پکڑا جائے گا۔

ایف آئی آر کے مطابق شہری کی شکایت پر پولیس پارٹی نے موضع نون میں کارروائی کی۔ بدنام زمانہ قبضہ مافیا طالبان برادرز نے درجنوں مسلح ساتھیوں کے ساتھ پولیس پر فائرنگ کی، مقابلے کے دوران پولیس نے قبضہ مافیا کے 42 مسلح ملزمان کو گرفتار کر لیا، قبضہ گروہ کے 7 مرکزی ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

اس کے علاوہ پولیس نے کورال سے قبضہ مافیا کے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ زمینوں پر قبضہ کرنے والے 8 پولیس افسر اور اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق الزام ثابت ہونے پر انسپکٹر سی آئی اے سمیت تمام پولیس افسران کیخلاف مقدمات درج کئے جائیں۔

Short URL: http://tinyurl.com/ya266zf2
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *