میاں نواز شریف کی سزا پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین فیصلہ ہے ، سکینہ شاہین خان

Print Friendly, PDF & Email

موجودہ حکومت نے پاکستان کی ترقی کے سفر کو سبوتاژ کیا ، معاشی بحران شدت اختیار کر گیا ۔

نام نہاد جمہوری حکومت جبری ہتکھنڈوں سے حق اور سچ کی آواز کو دبانے کی کو شش کر رہی ہے ۔ 

عمران خان کو اپنے اردرگرد بیٹھے ہوئے چوروں اور ڈاکوؤں کے فلیٹس اور پلازے نظر نہیں آتے ۔ 

لاہور: مسلم لیگ ن کی سابقہ ایم پی اے وسینئر رہنماسکینہ شاہین خان نے میاں نواز شریف کی سزا کو ملکی تاریخ کا ایک اورسیاہ فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سب جانتے ہیں کہ میاں نواز شریف اور شریف خاندان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں اس کے باوجود انہیں سزائیں دینا اور جیلوں میں ڈالنا انتقامی سیاست کے سوا کچھ نہیں ہو سکتا، میاں نواز شریف کو جمہوریت کو مضبوط کرنے اور ملکی ترقی کی سزا دی گئی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گا ہ پر لیگی کارکنان سے ملاقات کے دوران کیا۔ سکینہ شاہین خان نے کہا کہ پہلے بھی یہ دشمن عناصر کچھ نہیں کر سکے اور اس بار بھی میاں نواز شریف اور ان کا خاندا ن سرخرو ہو گا، شریف خاندان نے جو کاروبار کیے وہ اپنی محنت کی کمائی سے شروع کیے اور دن رات محنت کر کے حلال طریقے سے پیسے کمائے ، انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اپنے رہنماؤں کے پلازے اور فلیٹس سب جائز دکھائی دیتے ہیں جبکہ شریف خاندان کی محنت کی کمائی کو وہ حرام سمجھتے ہیں ، العزیزیہ ریفرنس سمیت میاں نواز شریف پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں جبکہ اصل چور اور ڈاکو عمران کے اردگرد کھڑے ہیں ، انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف قوم کے دلوں میں بستے ہیں اور پورے پاکستان کی عوام ان کے ساتھ کھڑی ہے ، میاں نواز شریف اور پورے شریف خاندان کے حوصلے بلند ہیں اور ن لیگی قیادت ہر صورتحال میں پاکستان کی ترقی کی جدوجہد جاری رکھے گی، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مسلم لیگ ن کی جانب سے چلائے جانے والے ترقی کے سفر کو سبوتاژ کیا اور پاکستان کو پٹڑی سے اتار دیا گیا ہے ، تحریک انصاف نے حکومت میں آتے ہی صرف انتقامی کاروائیاں کی ہیں ، ان کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے تمام انڈسٹریز سمیت میڈیا انڈسٹری بھی مالی طور پر مشکلا ت کا شکا ر ہو گئی ہے ، انہوں نے کہا کہ نام نہاد جمہوری حکومت جبر کے ہتکھنڈوں سے حق اور سچ کو کنٹرول کرنے اور دبانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے لیکن ہم اس حکومت کو واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ نواز شریف حق اور سچ کی آواز ہے جس کو دبا یا نہیں جا سکتا ، انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف پاکستانی قوم کے لیڈر ہیں اور لیڈر جیل میں ہوں یا آزاد اپنی قوم اور اپنے ملک کی ترقی کی لیئے اپنی کوششوں کو جاری رکھتا ہے ، نواز شریف نے عوام کی خدمت کو اپنی زندگی کا مقصد بنایا، ہمارے قائدین نے پہلے بھی جھوٹے مقدمات اور جیلوں کا ڈٹ کر عز م کے ساتھ مقابلہ کیا اب بھی کریں گے ن لیگ قائدین کی عوامی خدمت کو عوام کے دلوں سے نکالا نہیں جا سکتا، انہوں نے مزید کہاکہ عمران خان اپنے اردگرد بیٹھے ہوئے چور اور داکوؤں کو بھی دیکھیں اگر ان کا احتساب ہو تو عمران خان کو ایک ایک ارب کے لیئے بیرون ممالک دھکے نہ کھانے پڑیں ۔

27 total views, 3 views today

Short URL: http://tinyurl.com/y9a59axm
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *