میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں حکومت صدق دل سے عوامی خدمت کے مشن پر عمل پیرا ہے : سیٹھ محمد افتخار

default_n
Print Friendly, PDF & Email

مسلم لیگی رہنماء سیٹھ محمد افتخار احمد نے مقامی سبحان شادی ہال میں ایک تقریب میں مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں حکومت صدق دل سے عوامی خدمت کے مشن پر عمل پیرا ہے ن لیگ حقیقی معنوں میں عوام کی ترجمان جماعت ہے پنجاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی کاوشوں سے کرپشن کا خاتمہ ہو رہا ہے اور قومی ترقی کیلئے تمام سیاسی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا طاہر القادری اور عمران خان ہوش کے ناخن لئے۔ان دونوں شخصیات نے اپنا تشخص خود تباہ کر لیا اور دن بدن اپنے بیانات بدل بدل کر یہ شخصیات اب عوام کیلئے قابل اعتماد نہیں ہیں۔طاہر القادری جو کہ ماضی میں بھی میرے قائد کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کروا چکے ہیں جن میں سے ایک مقدمہ ان کے گھر میں گھس کر فائرنگ کرنے کا تھا جس میں ان کی بیوی کا حقیقی بھائی ملوث تھا اور موصوف نے اپنے گھر کی دیواروں پر جانوروں کا خون پھینک کر چھوٹے مقدمات بنائے اس نام نہاد شیخ اسلام کی تمام تر ڈرامہ بازیاں عوام کے سامنے ہیں پیپلز پارٹی کی حکومت میں بھی انہوں نے احتجاج کیا تھا مگر جس پارلیمینٹ کو یذیدی لشکر قرار دیا بعد میں انہی لوگوں سے مفاہمت کر لی۔پاکستان کسی قسم کے انقلاب کا متحمل نہیں ہے پاکستان میں تبدیلی صرف الیکشن سے ممکن ہے انہوں نے انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طاہر القادری کے کارکنوں کی طرف سے پو لیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بناناایک عالم دین کے پیرو کاروں کو یہ زیب نہیں دیتا اسلام تو برداشت اور تحمل کا سبق دیتا ہے یہ کیسا اسلام کا داعی ہے جو کہ شرانگیزی کی طرف عوام کو مائل کر رہا ہے سیٹھ محمد افتخار نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کا اپنا کوئی مستقل ایجنڈ ا نہیں ہے ملکہ قانو ن کی بالادستی ،نوجوانوں کو روز گار ،صحت اور تعلیم سمیت پنجاب کی ترقی انہیں برداشت نہیں ہو رہی پنجاب میں ڈینگی کا ایک مچھر ان کی نیندیں حرام کر دیتا ہے جبکہ KPKمیں اس بیماری سے سینکڑوں شہری ہلاک ہو چکے ہیں اور ان کی حکومت کہی نظر نہیںآتی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی غلط حکمت عملی کے باعث خیبر پختونخواہ میں کرپشن کاراج ہے ان کے اپنے ایم پی ایز کے خلاف کرپشن کے کئی کیس سامنے آچکے ہیں نئے پاکستان کی بات کر نے والے ایک صوبے کی حکومت ہی سنبھال نہیں پا رہے تو پاکستان اور اس کے 20کروڑ عوام کے حقوق کی حفاظت کیسے کر سکیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء پاکستان کے حقوق کی بات صرف ٹاک شوز میں کرتے نظر آتے ہیں جب کہ حقیقت میں ان کی پارٹی کی پاکستان کیلئے کوئی بڑی خدمات نہیں ہیں اور نہ ہی عوامی خدمت کی طرف ان کا کوئی رحجان ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے ہر ممبر کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کا دلی افسوس ہے جبکہ اپوزیشن جماعتیں اس معاملہ پر سیاست چمکانے میں مصروف ہیں ۔اپوزیشن جماعتوں کا مطالبہ تھا کہ وزیر قانون رانا ثناء اللہ وزارت سے استعفیٰ دیں جس پر ہمارے قائد میاں شہباز شریف نے اپنے وزیر قانون رانا ثناء اللہ سے وزارت قانون کا قلم دان واپس لیتے ہوئے جوڈیشل کمیشن قائم کر دی۔او ر اس معاملہ کی شفاف طر یقے سے تحقیقات کا حکم صادر کیا ہے ۔پنجاب کے وزیر اعلیٰ اصل میں خادم اعلیٰ کا مقام رکھتے ہیں انہوں نے عوام کے ساتھ جو بھی وعدے کئے ان میں حقیقت کار نگ بھر کر دیکھایا صوبہ پنجاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی کاوشوں کے باعث آج کرپشن کاخاتمہ ہو رہا ہے اور ایماندار افسران کو عوامی خدمت کیلئے تعینات کیا جا رہاہے صوبہ بھر میں قانو ن کی بالادستی ہے اور ہر شہری کو انصاف فراہم کرنا میرے قائد میاں شہباز شریف کا اوّلین مقصد ہے

Short URL: http://tinyurl.com/htahovl
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *