مچھلی کے شکار کیلئے ممنوعہ جال کے استعمال کیخلاف آپریشن

Print Friendly, PDF & Email

صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ فشریزعبدالباری پتافی نے مچھلی کے شکار کے دوران ممنوعہ جال کے استعمال کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔ مچھلی کے شکار کے لئے ممنوعہ جال کے استعمال کی شکایت پر صوبائی وزیر فشریزنے ایکشن لیتے ہوئےکورنگی فش ہاربر اتھارٹی کا دورہ کیا۔ اس دوران صوبائی وزیر عبدالباری پتافی کی موجودگی میں محکمہ فشریز کے افسران نے ممنوعہ جال ضبط کر لیے۔ صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ بُلو، گُجو، قطرہ اور دیگر اقسام کے ممنوعہ جال کے استعمال سے مچھلیوں کی نسل کشی ہو رہی رہے، ماہی گیر تھوڑے سے فائدے کے لیے ممنوعہ جال استعمال نہ کریں۔ عبدالباری پتافی نے مزید کہا کہ کشتیوں کے لائسنس اور مچھلی کے شکار کے پرمٹ کی چیکنگ کے بعد صرف قانون پر عمل درآمد کرنے والوں کو ہی شکار کی اجازت ہوگی۔ صوبائی وزیرنے محکمہ فشریز کے افسران کو بوٹس آپریشن فوری طور پر فعال کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ قانون پر عمل درآمد کے لیے کوسٹ گارڈز اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ کسی بھی صوبائی وزیر کی جانب سے سمندری حدود میں اپنی نوعیت کا پہ پہلا آپریشن ہے۔ کراچی: اس موقع پر سیکریٹری لائیواسٹاک اینڈ فشریز اعجاز احمد مہیسر اور ڈی جی فشریز ڈاکٹر الہداد تالپر و دیگر بھی موجود تھے۔

Short URL: http://tinyurl.com/y5jxr99c
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *