ممتاز برطانوی سکالر و ریذیڈنٹ ڈائر یکٹر انسپاڈ گوہر الماس خان کا اعزاز ،ڈپٹی چئیرمین آئی اے جی یارکشائر پولیس مقرر

Print Friendly, PDF & Email

لیڈز ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) ممتاز برطانوی سکالر و ریذیڈنٹ ڈائر یکٹر انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈویلپمنٹ ( انسپا ڈ ) برطانیہ گو ہر الماس خان کا اعزاز ڈپٹی چئیرمین آئی اے جی یا رکشائر پولیس نامزد تفصیلا ت کے مطابق پاکستانی نثراد برطانوی شہری گو ہر الماس خان کولیڈز ڈسٹرکٹ میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں بطور ڈپٹی چئیرمین آئی اے جی یا رکشائر پولیس نا مزد کردیا گیا ہے ۔ یہ اعلیٰ اعزاز انکی سابقہ کمیونٹی کے لیے گراں قدر خدما ت کے اعتراف میں دیا گیا ہے ۔ اس سے پہلے وہ کئی این جی اوز اور مختلف کمیونٹی تنظیمات کے ساتھ اپنی ذمہ داریا ں نبھا چکے ہیں اس سے قبل وہ گورنر بیسٹن پرائمری سکول ، سیکرٹری جنرل ساؤتھ لیڈز کمیونٹی الا ئنس ، چئیرمین ڈی ورسٹی بیسٹن نیبرہڈ پلان ،ڈائر یکٹر ہوپ پروجیکٹ اے جے کے اینڈ یو کے ، ہیلتھ چیمپئین ایوارڈ کے انعام یافتہ اور ریذیڈنٹ ڈائر یکٹر انسپاڈ برطانیہ ، چیف کوآرڈینیٹر ایس ای ڈبلیو او ، پینل ممبر سی ڈی ایف اور دیگر عہدوں پر بھی فا ئز رہ چکے ہیں ۔پاکستانی نثراد برطانوی شہری کے اس اعلیٰ اعزاز پربرطانیہ سمیت پاکستان ، آزادکشمیر اور دنیا بھر سے انکے عزیز و اقرباء ، دوست احباب اور مختلف کمیونٹیز رہنما ؤ ں نے مبارکباد پیش کی ۔ دریں اثناء ڈپٹی چئیرمین آئی اے جی یا رکشائر پولیس گو ہر الماس خان نے مختلف عوامی وفود سے بات چیت کرتے ہو ئے کہاکہ انکا یہ اعزاز کمیونٹی کے ساتھ مخلصانہ طور پر چلنے اور انکی مختلف امور پر رہنمائی کرنے پر دیا گیا ہے ۔انہو ں نے کہاکہ وہ ہمیشہ کمیونٹی کے خادم کی حیثیت سے انکے مسائل کو مد نظر رکھتے ہو ئے پولیس اور کمیونٹی کے درمیان ایک پل کی حیثیت سے کردار ادا کرتے رہیں گے ۔ انہو ں نے کہاکہ انکا یہ اعزاز انکے والدین اور دوستوں کی بھرپور دعاؤں کا نتیجہ ہے وہ اپنے ووٹر اور تعاون کرنے والے ساتھیوں کو کبھی مایوس نہیں کریں گے ۔ انہو ں نے کہاکہ محکمہ پولیس یا رکشائر سے متعلقہ تمام تر گزارشات اور مسائل کے حوالہ سے کمیونٹی ممبران ہمہ وقت ان سے رابطے میں ہیں اور مستقبل قریب میں جرائم کی بیخ کنی اور مصائب و مشکلا ت کا ازالہ مل جل کر کیا جا ئے گا ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ یاکشائر میں بسنے والے افراد محکمہ پولیس اور آئی اے جی کے ساتھ مشاورت اور تعاون کو یقینی بنائیں ۔

Short URL: http://tinyurl.com/jvcv72f
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *