ممبئی: امر یکہ میں منعقدہ عالمی مشاعروں میں لتا حیاؔ کی شرکت

Print Friendly, PDF & Email

ممبئی: (ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ سے)ا مریکہ میں منعقدہ عالمی مشاعروں میں شرکت کے بعد لتا حیاؔ اپنے وطن ہندوستان واپس لوٹ آئی ہیں۔شمالی امریکہ کے نیوجرسی میں النور انٹرنیشنل کی جانب سے حال ہی میں عالمی مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں لتاحیاؔ سمیت ہندوستان پا کستان اور دیگر ممالک کے شعراء اور شاعرات نے شرکت کی۔جن میں سریندر شرما‘ طاہر فراز‘ خوشبیر سنگھ شادؔ ‘ اور سیما نقوی کے نام قابل ذکر ہیں۔
اسی طرح شمالی امریکہ کی انجمن ’’ محبانِ اُردوآف نارتھ امریکہ‘‘ کی جانب سے ایک عظیم الشان عالمی مشاعرہ ’’مشاعرہ جشنِ بہار‘‘کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں لتا حیاؔ سمیت دیگر ممالک کے شعراء اور شاعرات نے شرکت فرمائی۔
دونوں عالمی مشاعروں میں اُردو کے شیدائیوں نے لتاحیاؔ کے کلام کو کافی داد و تحسین سے نوازا اور انہیں بار بار سُنا۔

Short URL: http://tinyurl.com/goh8hs7
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *