لندن: مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے بیرسٹر سلطان محمود کا ملین ما رچ ایک مثبت قدم اور قابل ستا ئش ہے: الائنس گوہر الماس

Gohar Almas Khan
Print Friendly, PDF & Email

لندن (سردار عرفان طا ہر سے) سیکرٹری جنرل سائوتھ لیڈز کمیونٹی الا ئنس گو ہر الما س خان نے کہا ہے کہ ملین ما رچ کو کامیاب بنا نے میں اپنی تمام تر صلا حیتیں بروئے کا ر لائیں گے ۔ انہو ں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے بیرسٹر سلطان محمود کا ملین ما رچ کا مثبت قدم قابل ستا ئش ہے ۔ تمام ایشین با الخصوص پا کستانی اورکشمیری کمیونٹی ملین ما رچ کی کامیابی میں بھرپو ر حصہ لیں ۔ ٦٢ اکتوبر کے ملین ما رچ کی مخالفت کرنے وا لے محض ذاتی مفادات کو ترجیح دے رہے ہیں ۔ مسئلہ کشمیر کو تقویت پہنچا نے کے لیے تمام پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کو ایک پیچ پر اکٹھا ہونا پڑے گا ۔ تمام ذاتی مفادات اور سیاسی وابستگیوں کو بالا طا ق رکھتے ہو ئے ہمیں کشمیر کی تحریک اآزادی کو مقدم جاننا ہوگا ۔ کشمیر کی آزادی اوراس کے لیے جدو جہد سے بڑھ کر ہما رے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔ برطانیہ میں ٢٦ اکتوبر کو انعقاد پذیر ہو نے والا ملین ما رچ بھا رتی ایوانو ں میں زلزلہ طا ری کردے گا ۔ ملین ما ر چ کو روکنے کے لیے بھا رتی وزیر خا رجہ کا برطانوی حکومت سے رابطہ اس با ت کی عکاسی کرتا ہے بھا رت اور اس سے وابستہ نظریاتی قوتیں اس ملین ما ر چ کو نقصا ن پہنچا نے کے لیے تمام تر کوششیں کر رہی ہیں ۔ ٢٦ ما رچ کے دن برطانیہ میں بسنے والا کوئی بھی پاکستانی اور کشمیری با شندہ اپنے گھروں میں نہ بیٹھے اور اسے ایک حقیقی جہا د اورجدو جہد جا نتے ہو ئے اس کی کامیابی کے لیے بھرپور کردار ادا کرے ۔ جہاں کشمیریوں کے حقوق اور نظریا ت کی با ت آئے گی تو اس وقت تمام تر سیاسی و ذاتی خیالات اور جذبا ت پس پشت ڈال کر آگے بڑھنا ہو گا ۔ دنیا کی اہم سپر پاور برطانیہ کے اندر کشمیریوں کی حقیقی آزادی اورحقوق کے لیے اٹھا ئے جا نے والا قدم ایک نسگ میل ثابت ہو گا ۔ کشمیر کی آزادی اورکشمیری قوم کے حق کے لیے ہمارا تن من دھن اور آل اولا د سب قربان ہے ۔ ہم اپنے جسم میں موجود لہو کے آخری قطرے تک کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے آواز اٹھا تے رہیں گے، اپنے مفادات اپنے بچو ں اور آسائش و آرائش کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہو ئے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ہر وہ عمل اختیا ر کریں گے جو اس کی بہتری کے لیے ہو گا ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ پاکستانیو ں اور کشمیریوں کی نمائندگی کرنے والے سیاسی مذہپبی سماجی اور دیگر قائدین کو بھی چا ہیے کہ بلا تفریق ملین ما رچ کی کامیابی کے لیے آگے بڑھیں ۔ میری تمام سیاسی سماجی مذہبی اور انسانی حقوق و امن سے متعلقہ تمام بین الا قوامی اورقومی تنظیمو ں اور اداروں سے اپیل ہے کے غزہ کی ظلم و بربریت کی طرح مظلوم کشمیری قوم کی آزادی اور خود مختا ری کے لیے بھی بھرپو ر آواز بلند کریں۔  برطانیہ کے اندر یہ ملین ما رچ مسئلہ کشمیر اور کشمیریوں کے مستقل کا تعین کرے گا ۔

 

Short URL: http://tinyurl.com/gskvz4w
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *