مائکروفکشن…ضرورتِ رشتہ

Print Friendly, PDF & Email

سولفظی کہانی…ضرورتِ رشتہ

تحریر: عمران احمد راجپوت

ہمارے پاس کافی لڑکیوں کے رشتے ہیں آپ کو کس طرح کا رشتہ درکار ہے…

دیکھیں مجھے شریف گھرانے کی پڑھی لکھی لڑکی کا رشتہ چاہئیے…جو خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ سگھڑ بھی ہو…زیادہ موٹی نہ ہو اور نہ ہی زیادہ ٹِھنگنی ہو بیوی ہونے کی پوری ذمہ داری نبھائے.

زیادہ باتونی اور لڑائی جھگڑا کرنے والی نہ ہو…اور نہ زیادہ خرچیلی ہو.

بس یوں سمجھیں ایسی لڑکی کا رشتہ درکار ہے جو میرے ساتھ سادہ سی زندگی گزارسکےاور ہر طرح کے حالت میں نبھا کرسکے…

سب سننے کے بعد میرج بیورو والے نے دراز میں سے Toys کا پیکٹ نکالا اور اُسکے ہاتھ میں تھما دیا…!

Short URL: http://tinyurl.com/j443ehu
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *