مائکروفکشن…. امام

Print Friendly, PDF & Email

مائکروفکشن… مختصر ترین افسانہ

تحریر : عمران احمد راجپوت

عنوان: امام

اسلامی یکجہتی کانفرنس میں مقررین اپنے پرجوش خطابات سے لوگوں کے جذبہ ایمانی کو جگا رہے تھے.

یہ کیا انسانیت انسانیت  کرتے پھرتے ہیں….لوگوں دنیا میں واحد انسانیت کا مذہب دین اسلام ہے…. جبکہ  محسنِ انسانیت ہمارے ہادی محمد ﷺ  ہمارے امام ہیں جنھوں نے ہمیں بلا تفریق رنگ و نسل انسانیت کی خدمت کی تلقین فرمائی۔۔۔

عوام مقرر کے پرجوش خطاب سے مسحور ہورہے تھے اور متفق متفق کی صدائیں بلند کررہے تھے …اسی دوران وقت نمازِ عصر ہوا….صفیں بندھنا شروع ہوئیں اور لوگ اپنے اپنے امام کے پیچھے کھڑے ہوگئے….!

 

1,074 total views, 2 views today

Short URL: //tinyurl.com/gkprgpz
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *