لیڈز: نہتے ، مظلوم اور بیگنا ہ کشمیریوں کا مقدس خون انتہا پسند بھارتی وزیراعظم کی سفید شیر وانی کو آلودہ کردے گا : گوہر الماس

Gohar Almas Khan
Print Friendly, PDF & Email

لیڈز ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) نہتے ، مظلوم اور بیگنا ہ کشمیریوں کا مقدس خون انتہا پسند بھارتی وزیراعظم کی سفید شیر وانی کو آلودہ کردے گا ،نام نہا د جمہو ریت کا دعویدار بھا رت یوم جمہوریہ منا نے کا حقدار نہیں ہے ۔ اقوام عالم میں موجود جمہوری قدروں اور ریاستوں کے لیے ایک لمحہ فکریہ یہ بھی ہے کہ دنیا کا ایک سب سے بڑا دہشتگرد اور شدت پسند ہندوپو ری دنیا کو جمہو ریت کا سبق دیتا ہو ا دکھائی دے رہا ہے۔ امریکہ بہا در کی دوغلی اور منافقا نہ پالیسی کھل کر منظر عام پر آگئی ہے ۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے لیے اب یہ نازک وقت اس بات کا متقا ضی ہے اس کی سفارتی اور خارجہ پالیسی ازسر نو ترتیب دی جا ئے ۔ مسئلہ کشمیر کے پر امن اور دیرپا حل کے لیے پاکستان ، بھارت اور کشمیری قوم کے ساتھ ساتھ جمہوریہ چین کو بھی اہم فریق کے طور پر خدما ت سرانجام دینا ہو نگی ۔ ان خیالا ت کا اظہا ر ممتا ز برطانوی سکا لر و سیکرٹری جنرل ساؤتھ لیڈز کمیونٹی الا ئنس گو ہر الما س خان نے بی بی سی سے خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔ انہو ں نے کہاکہ موجودہ حالا ت کے تناظر میں چیف آف آرمی سٹا ف جنرل راحیل شریف کا دورہ چین ایک دلیرانہ اور خوش آئند اقدام ہے اور اس کے مستقبل قریب میں دورس نتائج مرتب ہونگے پاکستانی فوج کے سربراہ کا یہ حالیہ دورہ چین وطن عزیز کی سفارتی قبلہ بندی کے لیے سنگ میل ثا بت ہو گا ۔ امریکی بے وفائی اور ہٹ دھرمی کے باعث گذشتہ 68 سالہ پاکستانی ڈپلومیسی رائیگا ں چلی گئی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ بھا رتی حکومت کو یہ با ت ذہن نشین کر لینی چا ہیے کہ اپنے قریبی ہمسائیوں کے ساتھ ناخوشگوار تعلقات استوار رکھ کو وہ اپنی معاشی ترقی کا خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں کرسکے گا ۔ انہو ں نے کہاکہ بھا رتی حکومتی رویے اور عمل نے یہ ثابت کردیا ہے کہ نریندر مودی پاکستان کے لیے حقیقی سطح پر ایک موذی شخصیت ثا بت ہوئی ہے پاکستان کے ساتھ بہتر تجا رتی ، سیاسی اور سفارتی تعلقات کے بغیر بھارت امن اور تعمیروترقی کو ایشیائی خطہ میں قائم نہیں کرسکتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ امریکہ بہا در بھا رت کو سیکیورٹی کونسل میں مستقل ممبر بنا نے کے لیے شب و روز کوشاں دکھائی دے رہا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر ، خالصتان تحریک اور تامل ناڈو کے مسائل حل کیے بغیر بھا رتی سلامتی کونسل کے مستقل ممبر بننے کے لیے انتہا ئی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے ۔ دنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیمات اور ادارے اس با ت پر خوفزدہ ہیں کے دنیا میں دہشت اور وہشت کو فروغ دینے والا اور نہتے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کا علمبردار اگر سلامتی کونسل کا مستقل ترین ممبر بن بیٹھا تو دنیا میں عدل و انصاف اور امن کا معیا ر تباہ و بربا د ہوجا ئے گا ۔ انہو ں نے کہاکہ بھا رت کا سلامتی کونسل کے لیے مستقل ممبر نامزد ہونا محض پاکستان کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ براعظم ایشیا ء کے دیرپا امن اور استحکام کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے ۔ امریکہ بہا در کو سات سمندر پا ر آکر اس خطہ میں اجارہ داری قائم رکھنے کا کوئی حق نہیں بنتا ہے ۔کشمیر پاکستانیوں کا قبلہ اول ہے اور اس کی آزادی و خود مختاری کے لیے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرتے رہیں گے ۔

Short URL: http://tinyurl.com/hue72lq
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *