لیڈز: ناموس رسالت ﷺ اور تمام انبیاء ؑ کی تعظیم و تکریم کی حفاظت با رے قانون کا نفاذ وقت کی اہم ضرورت: گوہر الماس

Print Friendly, PDF & Email

لیڈ ز ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) ناموس رسالت ﷺ اور تمام انبیاء ؑ کی تعظیم و تکریم کی حفاظت با رے قانون کا نفاذ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہا ر حا لیہ فرانس میں گستاخانہ خا کے بنا نے کے ردعمل میں سا ؤتھ لیڈز کمیونٹی الا ئنس کے مشترکہ اعلامیہ میں کیا گیا ۔اس موقع پر ممتاز برطانوی سکالر و سیکرٹری جنرل سا ؤتھ لیڈز کمیونٹی الا ئنس گو ہر الما س خان ، منیر شریف ، رشید ڈا ر ، حا جی نثا ر احمد ، را جہ اعجا ز حسین ، میر بوستان ، تصو ر اعوان ، را جہ غضنفر اخلاص خان ، سٹیو فرانسس ، ہر جیندر سنگھ سا گو ، پا ئے رال ، گلینا یا گووا ، ہلری گرووا ، ندیم کھوکھر ، پیر عزیز الرحمن ، سردار سہراب خان ، چو ہدری اللہ دتہ اور دیگر نے کہا کہ گستا خانہ خاکوں کی اشاعت سے تمام مسلم کمیونٹی کی دل آزاری ہوئی ہے اور مسلم امہ میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ، انہو ں نے کہا کہ اس حوالہ سے یو رپ ، امریکہ اور برطانیہ میں ایک منظم اور مربوط حکمت عملی ترتیب دینے کی ضرورت ہے تا کہ اس طرح کے معاملا ت دوبارہ نہ جنم لے سکیں ۔ آزادی را ئے اور آزادی اظہا ر کے حوالہ سے حدود و قیود بے حد ضروری ہیں تا کہ اس سے کسی کے مذہبی عقا ئد اور جذبا ت کو ٹھیس نہ پہنچے ۔ بلاشبہ آزادی اظہا ر ہر شخص کا فطری حق ہے لیکن اس میں اس با ت کو بھی ملحوظ خا طر میں رکھنا چا ہیے کہ کسی دوسرے مذہب اور عقائد کو گزند نہ پہنچے اور اس طرح کے منفی اقداما ت سے مزید انتہا پسندی اور شر انگیزی پھیلنے کا شدید خدشہ لاحق ہوسکتا ہے ۔ اہل علم اورتمام کمیونٹی کے ذمہ داران کو چا ہیے کہ مل بیٹھ کر اس اہم مسئلہ کا کوئی دیرپاحل تلا ش کیا جا ئے تا کہ ایسے واقعات دوبا رہ رونما نہ ہو ں سکے۔ امن اقوام عالم کے لیے بھی اس نا زک مسئلہ کا حل تلا ش کرنا ضروری ہو گیا ہے ۔ تا کہ بین الاقوامی دنیا میں پیدا ہو نے وا لے شکوک و شبہا ت ، نفرتوں اور قدورتوں کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم کیا جا سکے ۔

Short URL: http://tinyurl.com/h26ejbg
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *