لیڈز: فیا ض عباسی پر سنئیر وزیر حکومت کیطرف سے پر تشدد حملہ کی بھرپور مذ مت کرتے ہیں : گوہر الماس

Print Friendly, PDF & Email

لیڈز: ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) آزاد کشمیر کے انتہا ئی قابل اور شریف النفس آفیسر فیا ض عباسی پر سنئیر وزیر حکومت چو ہدری یسین کی طرف سے پر تشدد حملہ کی بھرپور مذ مت کرتے ہیں ۔ اس طرح کے اقدامات با الخصوص کشمیر اور با لعموم پاکستان میں برداشت نہیں کیے جائیں گے ۔ ان خیالا ت کا اظہا ر ممتا ز برطا نوی سکا لر اور سا ؤ تھ لیڈز کمیونٹی الا ئنس کے سیکرٹری جنرل گو ہر الما س خان نے یا رکشا ئر میں اشرافیہ ، سول سوسائٹی اور دیگرز سیاسی و سماجی تنظیما ت کے عوامی نمائندوں کے اجلا س میں کیا ۔اس موقع پر را جہ اعجا ز حسین ، معروف بٹ ، سردار سہراب خان ، را جہ غضنفر اخلا ص خان ، چو ہدری اللہ دتہ ، محمود میر ، عا رف چو ہدری ، عبد الر حمن بٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہو ں نے کہا کہ جو خطہ گذ شتہ طویل عرصہ سے جدو جہد آزادی میں مصروف عمل ہے اس میں ایسی غیر اخلا قی اور غیر قانونی حرکتیں نہ صرف تحریک آزادی کشمیر سے وابستہ عوام الناس کی ساکھ کو مسخ کرتی ہیں بلکہ پو ری دنیا میں ایک منفی اور غلط پیغام جاتا ہے ۔ ایک اہم اور ذمہ دارمنصب پر فائز شخصیت کی طرف سے ایسی غنڈہ گردی انسانی اقدار اور تشخص کے با لکل منا فی ہے ۔تعجب اس با ت پر ہے کہ وزیر اعظم پاکستان ، چیف آف آرمی سٹا ف اور وزیر اعظم آزاد کشمیر ایسے رویوں کے ذمہ دار ہیں جنہو ں نے ایک ایسے شخص کو سیکیورٹی کلئیرنس دے رکھی ہے جو نہ صرف عوام الناس بلکہ بیو رو کریسی اور سرکا ری ملا زمین کے لیے بھی خطرے کا باعث ہے ۔جو فعل سنئیر وزیر حکومت آزاد کشمیر چو ہدری یسین نے سرانجام دیا ہے یہ بھی دہشتگردی اور انتہا پسندی کا مظا ہرہ ہے ایسے شخص کے خلا ف دہشتگردی کی عدالت میں کیس چلایا جا نا چا ہیے ہے ۔ یہ وہ عنا صر ہیں جنہو ں نے آزا خطہ میں برادری ازم ، اقربا پروری اور کرپشن کی داغ بیل ڈال رکھی ہے اور ایسی منفی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے بے تاج با دشاہ ہیں ۔ وزیراعظم کی سرپرستی میں سنئیر وزیر نے یہ حرکتیں با ر با ر دھرائی ہیں جو کہ پو ری حکومت آزاد کشمیر کے لیے شرمندگی اور بدنامی کا باعث ہیں ۔ اس معاملہ میں آزاد کشمیر کی اپو زیشن جما عتوں کی معنی خیز خا موشی پر بھی میں انگشت بدانداں ہو ں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ اس غنڈہ گردی اور غیراخلا قی حرکت کے بعد چو ہدری یسین کا وزیر اعظم آزادکشمیر بننے کا خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہ ہوسکے گا کیونکہ انہو ں نے اپنی ایسی منفی حرکت سے مولا جٹ اور نو ری نت کے افسانوی کرداروں کو آزاد کشمیر کی سیاست میں بھی زندہ کردیا ہے ۔ کسی بھی مہذب اور پر امن معا شرے میں ایسی گنا ؤنی شرمناک حرکت کی گنجا ئش ہر گز نہیں ہے اسلیے سنئیر وزیر کو فو ری طو ر پر اس اہم منصب سے فارغ ہوجا نا چا ہیے یہ دستور بھی ہے اور قومی غیرت و حمیت کا تقاضا بھی ۔ وزیر اعظم آزادکشمیر کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ اس معاملہ میں ذاتی دلچسپی لیتے ہو ئے تحقیقات کا حکم جا ری کریں اور سنئیر وزیر کی ہٹ دھرمی اور غنڈہ گردی کو ملحوظ خا طر رکھتے ہو ئے انہیں فلفور گھر کا راستہ دکھا دیں ۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو آزاد خطہ کی غیور اور با اصول عوام کے غم و غصہ اور ہیبت کے ساتھ ردعمل کے عذاب سے بچنا ان کے لیے ناممکن ہو جا ئے گا ۔ آئندہ آنے وا لے انتخابا ت ان بھیا نک رویوں کے ردعمل کی صورت میں ان کا ساری عمر ایک بدروح کی طرح پیچھا کرتے رہیں گے ۔ فیا ض عبا سی ایک با کردار ، دیا نتدار ،با اصول ،جرات مند،خود دار اور میرٹ کا پا س رکھنے وا لے آفیسر ہیں جن کا اس نازک موقع پر ہر ذی شعور فرد کو ساتھ دینا چا ہیے ۔

 1,060 total views,  2 views today

Short URL: http://tinyurl.com/zpwqtg3
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *