لیڈز: سا ئو تھ لیڈز کمیونٹی الائنس کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان تا ریخی کا نفرنس

Print Friendly, PDF & Email

لیڈز: سا ئو تھ لیڈز کمیونٹی الائنس کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان تا ریخی کا نفرنس بعنوان اسلام و فوبیا اور برطانیہ میں مسلمانو ں کے کردار کے مو ضوع پر انعقاد پذ یر ہو ئی جس کی صدارت سیکرٹری جنرل سائوتھ لیڈز کمیونٹی الا ئنس و ممتاز برطا نوی سکا لر گو ہر الماس خان نے کی اور اس موقع پر بین الا قوامی تنطیم مسلم اینگیجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ (MEND) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سفیان اسما عیل نے کانفرنس کے شرکا ئ کو خصوصی بر یفنگ دہتے ہو ئے اپنے اغراض و مقاصد کا با قا عدہ اعلان بھی کیا اور برطانیہ میں بسنے والے مسلمانوں کے حقوق با رے اپنی خدما ت اور تجا ویز بھی پیش کیں۔مسلم اینگیجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ (MEND) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سفیان اسما عیل نے کہا کہ بر طانیہ میں مقیم مسلم کمیونٹی کے ساتھ کوئی بھی مسئلہ پیش آتا ہے یا ان کو دوسری کسی بھی کمیونٹی کی طرف سے تنقید یا تعصب کا نشانہ بنایا جا تا ہے تو انہیں خا مو ش نہیں رہنا چا ہیے بلکہ اس کی شکایت متعلقہ اداروں کو ضرور کرنا چا ہیے اور اس مسئلہ کو اجا گر کرنا چا ہیے تا کہ آئندہ کسی دوسرے مسلمان کے ساتھ ایسے کسی واقعے کا جواز پیدا نہ ہو سکے ۔ انہو ں نے کہا کہ ہمیں اپنے حقوق کی جنگ بڑے منظم اور قاعدہ قانون کے دائرہ میں رہ کر لڑنی ہو گی ۔ انہو ں نے کہا کہ ہمیں اپنے مثبت پیغام اور عمل کے زریعہ سے اپنے مسائل اور حقوق با رے معاملا ت کو برطانوی ایوان زیریں اور بالا میں موجود حکومتی نمائندوں کے زریعہ سے ایک قانون اور پا لیسی کی شکل میں حکومت وقت سے منظور کروانا ہو ں گے تا کسی بھی بد نطمی اور بد امنی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ چیف پو لیس کمشنر یارکشائر و حمبر ما رک برن ولیم سن نے سا ئوتھ لیڈز کمیونٹی الا ئنس اور مسلم اینگیجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کے مثبت اقداما ت کو بھرپو ر انداز میں سراہتے ہو ئے کہا کہ بر طانوی مسلمان اس ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت اختیا ر کر چکے ہیں انہو ں نے مزید کہا کہ میں انتخابا ت سے قبل اپنے سپورٹرز اور ووٹرزز کی معاونت کے حصول کے لیے میدان عمل میں نکلا تو سب سے پہلے سائوتھ لیڈز کمیونتی الا ئنس کے زیر انتظام جلسہ میں شرکت کی اور ان لو گو ں نے میری ہر اعتبا ر سے بھرپور مدد کی جس کا میں ممنون و مشکو ر ہوں مسلم کمیونٹی کے ہر جا ئز مطالبے اور ان کے حقوق کی بجا آوری کے لیے ہر موڑ پر یہ مجھے اپنے شانہ بشآنہ پائیں گے مجھے اس با ت پر فخر ہے کہ مسلمانو ں کے خلا ف نفرت اور اس سے متعلقہ قانون کا اطلا ق میرے دور میں ہوا ہے اور اس کے لیے با قا عدہ ایک ویب سائیٹ بھی میں نے لا نچ کروادی ہے جو ہر فرد کے لیے آسانی فراہم کرے گی اس موقع پر انہو ں نے دونو ں تنظیمات سائوتھ لیڈز کمیونٹی الا ئنس اور مسلم اینگیجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کی سرپرستی کرنے اور ان کی تجا ویز پر عمل پیراہو نے کے عزم کا بھی اعادہ کیا ۔ لیبر پارٹی کے امیدوار برائے ممبر پارلیمنٹ رچرڈ برگن نے ایک تا ریخی خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ بر طانیہ کے لیے مسلمانو ں کی سیاسی ، سماجی اورمعاشی خدما ت ایک درخشاں چمکتے ہو ئے ستا رے کی مانند ہیں جس کی روشنی کبھی بھی مانند نہیں پڑ سکتی ہے ۔ انہو ں نے حکومت کو دوٹو ک الفاظ میں للکا رتے ہو ئے کہاکہ اگر برطانیہ کے پسے ہو ئے عوام کے حقوق کو یکساں اور مسا وی انداز میں حل نہ کیا گیا تو حکومت برطانیہ اپنے آپ کو مورخ کے قلم کے عذاب سے کبھی بھی محفوظ نہ بنا سکے گی ۔ امن کے بے پیمبر نیلسن منڈیلا کا حوالہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس دنیا میں ہمیشہ سے نفرت کو شکست ہو ئی ہے جبکہ محبت اور امن ہی ہمیشہ سے فاتح عالم رہے ہیں اور یہ خدا کی خد ائی ہو نے کا زندہ ثبو ت ہے کیو نکہ با لاآخر اس دنیا میں خدا کا نام اور محبت ہی با قی رہے گی ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ ماضی میں جس طرح یہودیوں ، آئرش ، ویسٹ اینڈین اور سیاہ فارمو ں کے ساتھ جو ناروا سلوک چند نسل پرستوں نے کیا لیبر پارٹی اپنے دور میں یہ کبھی بھی نہیں ہو نے دے گی ۔ انہو ں نے موجودہ حکومت پر کری تنقید کرتے ہو ئے کہا کہ اس ملک کی گرتی ہو ئی معشیت بھی بعض منفی مسائل کو جنم دے رہی ہے انہو ں نے اس موقع پر عوام النا س سے وعدہ کیا کہ لیبر پارٹی کی آمدہ حکومت عظیم برطانیہ میں امن و آشتی ، بھا ئی چا رہ ، رواداری ، صبر و تحمل ، بردبا ری اور مشترکہ خوشحالی کی نوید لیکر آئے گی ۔
سابق لارڈ مئیر کونسلر محمد اقبال نے کہا کہ ئائن الیون اور سیو ن سیون کے بعد اسلام و فوبیا کی یہ اسطلاح بام عروج پر پہنچی ہے جس کا خاتمہ انفرادی اور اجتماعی مفادات کے پیش نظر برطانیہ میں بے حد ضروری ہے ۔ اسسٹنٹ ہیڈ ٹیچر محترمہ کوثر جان نے کہا کہ مسلم خواتین اور بچو ں میں خاص طو ر پر ایسے مسائل کا شعور اجا گر کرنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ یہی وہ دو معاشرے کے فرد ہیں جن کے اثرات با قی ما نندہ معاشرے پر منفی یا مثبت زیا دہ عمل کرتے ہیں انہوں نے سکولو ں اور کالجوں میں طا لب علموں کے ایسے علوم با رے روشنا س کرانے کی تا کید کرتے ہو ئے اسلام و فوبیا کے مرض کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ سیکرٹری جنرل سائتھ لیڈز کمیونٹی الا ئنس و ممتاز برطانوی سکا لر گو ہر الما س خان نے اپنا صدا رتی خطبہ پیش کرتے ہو ئے کہا کہ اس موجودہ بین الاقوامی مسئلہ اسلام و فوبیا کے حوالہ سے جو مسلمانوں کے حقوق ہیں ان سے کہیں بڑھ کر ہما رے فرائض ھی بنتے ہیں ایک برطانوی مسلمان ہو نے کے نا طے ہمیں اپنی روز مرہ معمولا ت میں قول و فعل اور الفاظ کے چنائ میں انتہائی احتیا ط برتنی ہو گی ہمیں قرون اولیٰ کے مسلمانو ں کے کردار ، افکا ر اور نظریا ت کی پیروی کرتے ہو ئے اپنے عمل سے غیر مسلموں کو اپنی طرف راغب کرنا ہو گا برطانوی شہری اور پھر مسلمان ہو نے کے نا طے ہمارا یہ دوہرا فرض بنتا ہے کہ اپنی عبادت گا ہو ں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ دوسرے عبا دت گا ہوں کے تحفظ اور تقدس کو بھی یقینی بنائیں اور یہا ں پر بسنے والے دوسرے شہریوں کے معمولات زندگی اور ثقافتی سرگرمیوں میں مداخلت کی کوشش نہ کریں جب تک ہم کسی کی آزادی کا خیال نہیں کریں گے تو اس وقت تک ہمیں ایک آزادانہ ماحول اور معاشرہ کبھی بھی میسر نہیں آسکتا ہے ہمیں عظیم برطانوی شہری ہو نے کے نا طے اس ملک کے قوانین کا احترام کرتے ہو ئے امر با لمعروف و نہی عن المنکر کے جذبہ کو فروغ دینا ہو گا ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ ہمیں یہا ں رہنے والے ان مسلمان شہریوں کی پیروی کو حد درجہ یقینی بنانا ہو گا جنہو ں نے نہ صرف اس ملک میں اپنا ایک اچھا نام پیدا کیا بلکہ اپنے وطن اور کمیونٹی کے لیے بھی باعث عزت و افتخار بنے ناکہ ان کا جو بدنامی و بے تو قیری کی علامت بن کر ابھرے اس موقع پر شیخ سعدی کا شعر پڑھا کہ ہر ملک ملک ما است چہ، ملک خدائے ما است ‘‘ کہ ہر ملک جو خدا کی ملکیت ہے وہ اس کے بندے کی بھی ملکیت ہے اس لیے برطانیہ کو اپنا ملک سمجھتے ہو ئے اس میں بسنے میں دوسرے مذاہب اور مسالک کے لیے مشعل راہ بنیں اس موقع پر ریجنیل مینجر مسلم اینگیجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ (MEND) شہاب ادریس ، ایم بی ای قا ری محمد عاصم ،ملک محمد اخلاص خان  کو نسلر محمد شفیق ، رہنما نیشنل یو نین آف ٹیچرز سیلی کن کیڈ ، سٹیو جا نسن، الیگزینڈر سافل ، روحانی سکھ رہنما ہر جیندر سنگھ سا گو،کرن جیت سنگھ، شیلا پٹیل ، چئیرمین سائوتھ لیڈز کمیونٹی الا ئنس منیر شریف ، پیر الحاج عزیز الرحمن ، سردار سہراب خان ، محمد ارشد کٹھا نہ ، شیر خان ، انجم میر ، زاہد حمید ، میر بو ستا ن ، طا رق محمو د را جہ ، ملک غضنفر اخلاص خان ، شفقت حسین ، شا ہد شیخ ، امریز اقبال ، پیر ارشد، حاجی نثار احمد اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

Short URL: http://tinyurl.com/haxtec3
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *