لیڈز: برطانیہ کی تاریخ میں لیڈز کا سب سے بڑا اور دلچسپ ملٹی کلچرل پروگرام ہمارا سینٹر بیسٹن میں سا ئوتھ لیڈز کمیونٹی الا ئنس کے زیر انتظام

Print Friendly, PDF & Email

 لیڈز: برطانیہ کی تاریخ میں لیڈز کا سب سے بڑا اور دلچسپ ملٹی کلچرل پروگرام ہمارا سینٹر بیسٹن میں سا ئوتھ لیڈز کمیونٹی الا ئنس کے زیر انتظام کمیونٹی فرسٹ کے اشتراک سے انعقاد پذیر ہوا جس میں پہلی مر تبہ بر طانیہ ، پاکستانی ، ہندوستانی ، لیٹویا ، چا ئنہ ، ہا نگ کانگ ، مشرقی یورپ ، سپین ، آئرش، پولش اوردیگر ممالک اور ثقافتوں کے امتزاج کے حقیقی رنگ دیکھنے کو ملے ۔ تمام کمیونٹیز کو ایک چھت تلے اکھٹا کرنے اتفاق و اتحاد اور بھا ئی چا رے کا عملی نمونہ پیش کرنے پر تمام کمیونٹیز کے سربراہان اور نما ئندگا ن نے سیکرٹری جنرل سا ئوتھ لیڈز کمیونٹی الا ئنس  و ممتا ز برطانوی سکالر گو ہر الماس خان کی انھتک محنتو ں اور کا وشو ں کو زبرست انداز میں سراہتے ہو ئے خراج تحسین پیش کیا۔لیٹون فوک ڈانس اور لٹل اوول ڈانس سے اس رنگا رنگ اور دلکش تقریب کا آغاز کیا گیا لیٹون رقاصائیں اپنے خوبصورت اور پر کشش لباس میں ملبوس تھیں اور سروں پر پھولوں کے سرخ تاج لگا رکھے تھے جنہو ں نے ان کی خوبصورتی اور فن کو مزید چا ر چاند لگا دیے تھے لیٹون کم سن بچے اور بچیوں نے بھی اپنے معصومانہ انداز میں شائقین کے دلوں پر گہرے نقوش چھوڑ کر جا نے کا عملی مظا ہرہ بھی کیا اور وہا ں پر موجود مختلف کمیونٹیز سے وابستہ افراد سے زبردست داد بھی وصول کی ، اسی دوران سا ئوتھ ایشین آرٹس ایسوسی ایشن کی چیف ایگزیکٹو کرن جیت کور وردی کی زیر سرپرستی آئی ہو ئی ٹیم میں ان کی صاحبزادی سیتل شرما نے کتھک ڈانس پیش کیا اور سنتور، تبلہ اور ڈھولک کی تھا پ پر وادی کشمیر کے پہاڑی راگ نے سننے والوں کو مدہوش کردیا ۔ اس کے بعد جا دوئی دنیا کے بے تاج با دشاہ برطانوی جادو گر مارک نے اپنے جا دو سے مختلف کرتب دکھا کر پو رے حال پر سکتہ طا ری کردیا ، خا لصہ برا دری نے گتکا شو میں شمشیروں اور کرپانوں پر جا رحانہ انداز میں اپنے مخصوص روائیتی اور مذہبی فن کا بھرپو ر مظا ہرہ کیا ۔ چین سے آئے ہو ئے ایک خصوصی طا ئفہ نے اپنے گروپ کے ساتھ مل کر ایک خصوصی چا ئنیز رقص پیش کیا جس کے بعد ہا نگ کانگ کے صوبہ کا ئو لون سے وابستہ وفد نے ڈریگن ڈانس کے زریعہ سے وہاں موجود پو رے مجمعے پر ایک سحر طا ری کردیا بلند قامت تبل اور گھنٹے کی تھا پ پر ہر کوئی رقص و سرور میں گم ہو کر رہ گیا ۔ آئیہ پا سا و بچسہ نے کم سن بچے اور بچیوں کے ہمراہ وسطی اور مشرقی یو رپ کے مخصوص ثقافتی رنگ میں قومی ترانے اور دیہی ثقافت پر مبنی کاشتکا روں ، دہکانو ں اورمزدوروں کے دل کو مو ہ لینے وا لے گیت پیش کیے جس میں خو بصورت اور دیدہ زیب رنگوں میں ملبوس دوشیزائوں نے اپنا روائیتی رقص بھی پیش کیا ۔ سکھوں کے روحانی پیشوا ہر جیندر سنگھ ساگو نے اس تقریب کے دوران یو نائٹیڈ فیسز آف بیسٹن کے حوالہ سے خصوصی تصویری نمائش کا بھی افتتا ح کیا ، برطا نوی آرٹسٹ سمینتھا گلوکووا نے اپنے ہا تھوں سے بنا ئے ہو ئے فن پا روں کی نمائش کی جس میں تجریدی آرٹ اور دیگر فنون پر مبنی آرٹ کے نایا ب نمو نے بھی رکھے گئے تھے ۔سا ئوتھ لیڈز کمیونٹی الا ئنس کی ممبر وونیی بیٹس نے بیسٹن ہوم کے پروجیکٹ کے نمائشی سٹال لگا رکھے تھے اس تقریب میں خصوصی شر کت کرنے والوں میں شامل ہیں بشپ لیڈز لنڈزی پئیرسن ، جینس گرنی چیف پیٹی آفیسر رائل نیوی بر طانیہ ، سا بق لارڈ مئیر کونسلر محمد اقبال ، با وا صدیق ، جوڈی پیس چیئرمین لیڈز چا ئنیز کمیونٹی ایسوسی ایشن ، کوثر جان اسسٹنٹ ہیڈ ٹیچر لیڈز ، ملک محمد اخلاص خان ، نائب صدر آل جمو ں و کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ سردارسہراب خان ، سٹیو فرانسز ، سیلی کنکیڈ ، حاجی نثا ر احمد ، غضنفر اخلاص خان ، مسز تارا سوگو ، کرسٹین ہمیلٹن ، لا لہ عزیز الر حمن خان، مسز نایاب الماس خان ، مسز نعیم سہراب اور شفقت حسین تقریب کے اختتام پر آشیانہ ریسٹورنٹ ڈیوز بری سے آئے ہو ئے انٹر کا نٹینٹل بوفے ڈنر سے آئے ہو ئے مہمانا ن گرامی کی تو اضح کی گئی۔

 1,444 total views,  2 views today

Short URL: http://tinyurl.com/huclz7c
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *