لندن : بر طا نیہ بھر میں کرسمس مذہبی جو ش و جذ بے اور انتہا ئی عقیدت و احترام سے منایا گیا

Print Friendly, PDF & Email

لندن : بر طا نیہ بھر میں کرسمس یعنی عید ولا دت مسیح یا بڑا دن مذہبی جو ش و جذ بے اور انتہا ئی عقیدت و احترام سے منایا گیا ،عیسائی برادری اس دن کو حضرت عیسیٰ ؑ کی ولا دت کے طو ر پر منا تے ہیں عیسائی مذہب میں یہ سال میں ایسٹر کے بعد دوسری عید کے طو ر پر منایا جا تا ہے ۔ تا ریخی ضمن میں دیکھا جا ئے تو کر سمس منا نے کی ابتداء چو تھی صدی عیسوی میں ہو ئی جب رومی سلطنت نے با قا عدہ طو ر پر مسیحیت کو سرکا ری مذہب کے طو ر پر اختیا ر کیا ۔ اس مو قع پر دنیا بھر میں مسیحی برا دری گرجا گھروں میں تقریبی عبا دتو ں کا اہتمام کرتے ہیں گر جا گھر کا سربراہ عبا دتی تقریب کی میزبانی کے فرائض سرانجام دیتا ہے ۔ عبا دتی تقا ریب میں پادری حا ضرین سے خطاب کرکے باقا عدہ طور پر کرسمس کا آغا ز کرتے ہیں ۔تقریب میں حضرت عیسیٰ ؑ کی پیدائش ان کی زندگی اور ان کی سرگرمیوں کو یا د کیا جا تا ہے ۔ تمام پا دری حضرات اپنے مخصوص سفید لباس میں ملبو س ہو تے ہیں گر جا گھروں کو صنو بر کی خوشبو دار اور خوبصورت ٹہنیو ں سے سجایا جا تا ہے ۔ خصوصی عبا دتیں اور مذہبی گیت بھی پیش کیے جا تے ہیں ۔ بلا شبہ عید خو شیو ں اور مسرتوں کا نام ہے جو مصروف زندگی میں راحت اور فرحت کے لمحا ت تقسیم کرتا ہے ۔ کرسمس ٹری ، تحا ئف کی لین دین اور کھا نے پینے کی روائیتی اشیا ء کے بغیر کر سمس کا تہوار ادھورا سمجھا جاتا ہے ۔ سرخ و سفید لباس میں ملبوس سانتا کلا ز اور کر سمس ٹری کرسمس کی طا قتور علا متیں ہیں اس موقع پر رنگ برنگی قمقیں اور دلفریب روشنیاں پو رے ماحول کو چا ر چاند لگاتی ہو ئی دکھائی دیتی ہیں ۔ کر سمس ٹری لگا نے کی روایت 5 سو برس پر انی ہے پہلا کرسمس ٹری 1510 میں لٹویا شہر میں لگایا گیا تھا ۔ خو شی کے اس تہوار میں مسیحی برادری کے بچے ، نوجوان ، مرد و خواتین اور ہر عمر کے افراد موجود ہو تے ہیں اور اپنی مخصوص عبادات کے زریعہ سے اپنے دلوں کو روحانی تسکین مہیا کرتے ہیں ۔ کر سمس کے روائتی کھانا ٹرکی اور جنجر بریڈ کے ساتھ اس کا لطف دوبالا کیا جاتا ہے ۔ اس موقع پر عزیز اواقربا ء اور دوست احباب کے ہمراہ کرسمس کیک بھی کاٹا جاتا ہے ۔ کرسمس کارڈز اور ای میل کے زریعہ سے ایک دوسرے کو اس بڑے دن کی مبارکبادیں پیش کی جا تی ہیں اس اہم تہوار سے معا شرے میں محبتو ں ، چا ہتو ں ، امن و ہم آہنگی ، معا شرتی رواداری اور برداشت کو فروغ ملتا ہے ۔

Short URL: http://tinyurl.com/j3jjm4v
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *