لندن: آزاد حکومت کی نا اہلیو ں اور شا ہ خرچیو ں کی بدولت کشمیری قوم پستی اور تنزلی کے گہرے گھڑے میں گرتی جا رہی ہے: چوہدری جہانگیر

Print Friendly, PDF & Email

لند ن (پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر برطانیہ کے سنئیر نائب صدر چو ہدری جہا نگیر حسین نے کہا ہے کہ آزاد حکومت کی نا اہلیو ں اور شا ہ خرچیو ں کی بدولت کشمیری قوم پستی اور تنزلی کے گہرے گھڑے میں گرتی جا رہی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ آزاد خطے میں موجود عوام کے مسائل اور مشکلا ت کو نظر انداز کرتے ہو ئے وزیراعظم ، وزرائ اور مشیران یورپ کے مزے لوٹ رہے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ جما عت کے دو بڑو ں کی جنگ مرکزی قیا دت کے سامنے اپنے نمبر بنا نے کی غرض سے اپنی حقیقی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو کر ایک دوسرے کو نیچا دکھانے اور اقتدار تک رسائی رکھنے میں مصروف عمل ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ بلا ول بھٹو زرداری کو کشمیری قوم کا فکر چھوڑ کر پہلے سندھ کی صورتحال ہتر بنانی چا ہیے انہو ں نے کہا کہ سندھ کے اندر تھرپارکر اور مٹھی کے علا قوں میں زندگی اور مو ت کی کشمکش جا ری ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی کا چیئرمین کشمیریو ں کو آزادی دلا نے نکل پڑا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ کشمیری قوم کو کسی نام نہا د لیڈر یا قیا دت کی ہر گز ضرورت نہیں ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ جس طرح بیرونی دنیا میں وزیراعظم میا ں محمد نواز شریف نے جرات اور بہا دری سے اقوام متحدہ اور دوسرے پلیٹ فارمز پر کشمیریوں کی ترجمانی کا حق ادا کیا ہے وہ قابل ستائش اور قابل تقلید ہے انہو ں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے نمائندے کشمیر کے نام محض ذاتی مفادات اٹھا نے کے چکر میں برطانیہ اور دنیا بھر کے کشمیریو ں کو بیوقوف بنانے نکلے ہو ئے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ با شعور کشمیری قوم اب ان بد دیا نت اور بد کردار لیڈروں کی با تو ں میں نہیں آئے گی ۔ انہو ں نے کہا کہ کشمیری اپنے اچھے برے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر یں گے اس کے لیے کسی ناکام اور بدنام جما عت کی قیا دت اور چیلو ں کی ضرورت نہیں ہے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ برمنگھم میں ہو نے والا بلاول کا جلسہ محض اس کی لندن ملین ما رچ میں بے عزتی کو چھپا نے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے اس کا کشمیر کا ز یا کشمیری قوم سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی پاکستان اور کشمیر کے اندر پو ری قوم کی حقیقی نمائندہ اور پسندیدہ جما عت اورمخالفین کے ہر منفی حربے کو بےنکا ب کرتے رہیں گے ۔ انہو ں نے اس موقع پر با غیرت اور با وقار کشمیری قوم کے نمائندگا ن اور افراد سے برمنگھم جلسہ میں شمولیت نہ اختیا ر کرنے کا بھی کہا ہے۔

 1,629 total views,  3 views today

Short URL: http://tinyurl.com/z42hkk4
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *