لتا حیاؔ کی امریکہ کیلئے روانگی، امریکہ اور دوسرے شہروں میں منعقد عالمی مشاعروں میں شرکت

Print Friendly, PDF & Email

ممبئی ( ڈاکٹر راغب دیشمکھ سے) سابق طلباء ایسوسی ایشن علی گڑھ ،واشنگٹن ڈی سی اور دوسری انجمنوں کی جانب سے امریکہ میں عالمی مشاعروں کی ایک سیر یز ماہ نومبر میں منعقد کی جا رہی ہے، ان مشاعروں میں شرکت کے لئے ہندوستان سے مترنم لب و لہجے کی خدا داد صلاحیت کی مالک عالمی شہرت یافتہ مقبول، اور معروف شاعرہ محترمہ لتا حیاؔ کو مدعو کیا گیا ہے۔محترمہ لتا حیاؔ ۳؍ نومبر کو مشاعروں میں شرکت کے لئے ممبئی سے امریکہ کے لئے روانہ ہونگی۔مشاعروں کا پروگرام اس طرح ہے، ۶ ؍نو مبر کو کلیوی لینڈ او ایچ ‘ ۷ ؍نومبر کو واشنگٹن ڈی سی ‘ ۱۳ ؍نومبر کو سینیٹی او ایچ ‘ نیو یارک این وائی میں ۱۴؍ نومبر کو بر منگھم اے ایل میں ۲۰ ؍نومبراور ۲۱ ؍نومبر کو اٹلا نٹا جی اے اور شکا گو آئی ایل میں، ۲۷؍ نومبر کو یہ عالمی مشاعرے منعقد کئے جا رہے ہیں۔ ان مشاعروں میں شرکت کے لئے مترنم لب و لہجے کی خدا داد صلاحیت کی مالک عالمی شہرت یافتہ مقبول، اور معروف شاعرہ محترمہ لتا حیاؔ کو مدعو کیا گیا ہے۔ان مشاعروں میں شرکت کے لئے محترمہ لتا حیا ؔ ۳؍ نومبر کو ممبئی سے امریکہ کے لئے روانہ ہوں گی، ان کے علاوہ ان مشاعروں میں جناب جاوید اخترصاحب ‘ جناب اے ایم تُراز صاحب ‘ محترمہ سیما غزل اور محترمہ ثروت زہرہ کے علاوہ دیگر ممالک اور یو نا ئیٹیڈ اسٹیٹ آف امریکہ کے منتخب شعراء کرام شرکت فرمائیں گے۔ اس ایک ماہ کے سفر پر ہندوستان کی نمائندہ کی موقع لیا حیا ؔ کو ملنے پر ان کے مداحین اور چاہنے والوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ ان کے مداحین نے انھیں سفر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انھیں ہندوستان کی نمائندگی کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

Short URL: http://tinyurl.com/z6r5tn9
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *