قرآن پاک میں اللہ رب العزت نے رسول اللہ ﷺ کی تو قیر و تعظیم اور تعریف بیان فرمائی ہے،علامہ عابد حسین چشتی

Print Friendly, PDF & Email

قرآن پاک میں ایسی آیات موجود ہیں جن میں جشن نزول قرآن سے قبل ادا ئے مصطفیﷺ کو ملحوظ خا طر رکھا گیا ہے
عبادات اور عشق مصطفیﷺ میں دکھاوا نہیں ہونا چاہیے بلکہ یہ عمل نیک نیتی اور اخلاص سے سرانجام دینے کی ضرورت ہیں
اسلام کی آفا قی تعلیما ت اور حقیقی روح کو بیدار کرنے کے لیے سیرت و کردار مصطفیﷺ کو اپنی زندگیوں میں اپنانا ہو گا


برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) قرآن پاک میں اللہ رب العزت نے رسول اللہ ﷺ کی تو قیر و تعظیم اور تعریف بیان فرمائی ہے ، قرآن پاک میں ایسی آیات موجود ہیں جن میں جشن نزول قرآن سے قبل ادا ئے مصطفیﷺ کو ملحوظ خا طر رکھا گیا ہے ،عبادات اور عشق مصطفیﷺ میں دکھاوا نہیں ہونا چاہیے بلکہ یہ عمل نیک نیتی اور اخلاص سے سرانجام دینے کی ضرورت ہیں۔ اسلام کی آفا قی تعلیما ت اور حقیقی روح کو بیدار کرنے کے لیے سیرت و کردار مصطفیﷺ کو اپنی زندگیوں میں اپنانا ہو گا ۔ ان خیالا ت کااظہا ر سیاسی سماجی و مذہبی شخصیات نے چیئرمین قائد اعظم ٹرسٹ برطانیہ راجہ محمد اشتیا ق کی رہا ئش گاہ پر منعقدہ محفل میلاد مصطفیﷺ میں کیا ۔ اس موقع پر چیئرمین حضرت سلطان با ہو ٹرسٹ برطانیہ پیر سلطان نیا ز الحسن قادری سروری ،خطیب پاکستان علامہ محمد عابد حسین چشتی ، قا ری الشیخ محمد امر الاعمانی ،سید محمد علی، ساجد یو نس ، محمد عرفان بٹ ، رب نواز چٖغتائی ، راجہ لیا قت حسین ، محمد خادم ، محمد امین مغل ، چو ہدری رضا ، محمد ساجد یونس ، قاری محمد ریاست ، ممتاز اعوان ، محمد آفتاب سیفی ،میا ں عمر بنیا مین، عابد خان، ڈاکٹر پیرذادہ عبد الوحید ، چو ہدری محمد اشتیا ق ، محمد ضمیر کیانی اور دیگر ثناء خوان مصطفیﷺ نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ قرآ ن پاک کو پڑھنے اور سمجھنے کی ضرورت ہے اللہ رب العزت حقیقی اور کامیاب زندگی گزارنے کے بارے شعور و آگہی اسی نسخہ کیمیا سے عطا فرماتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ میلا د محض ایک دن یا کسی ایک رات سے منصوب نہیں بلکہ یہ ہما ری پو ری زندگیوں پر محیط ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ اس دن کی نسبت سے ہمیں جو اللہ رب العزت کی رحمت اور برکت نصیب ہو ئی ہے اس کی شکر گزاری کا یہ تقاضا ہے کہ تعظیم و تکریم مصطفی ﷺ کے ساتھ ساتھ انکی سیرت و کردار کی پیروی پر خود کو تا عمر کاربند رکھا جا ئے ۔ انہو ں نے کہاکہ اللہ رب العزت نے قرآن پاک میں دیگر انبیاء ؑ کے برعکس رسول اللہ ﷺ کوجداگانہ اور منفرد انداز میں مخاطب کیا ہے ۔ اللہ رب العزت نے کملی والے کے چہرے زلف لحاف اوڑھنے اور دیگر اداؤں کا تذکرہ بڑے ہی خوبصورت انداز میں کیا ہے ۔ محفل پاک کے اختتام پر دعائے خیر کے بعد شرکاء محفل میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا ۔

 1,574 total views,  2 views today

Short URL: http://tinyurl.com/gt2cvrx
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *