قبل از وقت انتخابات کے انعقاد کیلئے تحریک انصاف نے ایسا اعلان کر دیا کہ تمام سیاسی جماعتوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

Print Friendly, PDF & Email

تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں اپنی حکومت ختم کرنے اور صوبائی اسمبلی توڑنے کی پیشکش کردی  لیکن  ساتھ ہی شرط رکھ دی کہ قومی اتفاق رائے کے تحت تمام اسمبلیاں تحلیل کی جائیں۔ پی ٹی آئی نے حلقہ بندیوں کا بل پیپلزپارٹی کی طرح مشترکہ مفادات کونسل میں لے جانے کا مشورہ دے دیا۔

قبل از وقت انتخابات کے انعقاد کیلئے تحریک انصاف کی ایک اورکوشش کر دی ۔ خیبر پختونخوا میں اپنی حکومت ختم کرنے اور صوبائی اسمبلی توڑنے کی پیشکش کردی مگر  ساتھ ہی شر ط رکھی کہ قومی اتفاق رائے کے تحت تمام اسمبلیاں توڑی جائیں۔ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کہتے ہیں انتخابات میں تاخیر نہیں قبل از وقت انتخاب چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ  جمہوریت کی روح الیکشن ہے مردم شماری نہیں ۔
نئی حلقہ بندیوں کے معاملے پر پی ٹی آئی نے بھی پیپلزپارٹی کے مؤقف کے تائید کرتے ہوئے مسئلہ مشترکہ مفادات کونسل کو بھیجنے کا مشورہ دے دیا۔

13 total views, 2 views today

Short URL: http://tinyurl.com/y7jzyo2w
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...