فرانس دھماکوں میں بیگناہ ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے اظہا ر ہمدردی اور انتہا پسندی کے خلا ف یکجہتی کا اظہار

Print Friendly, PDF & Email

فرانس اور دنیا بھرمیں بیگناہ انسانی جانیں لینے والے درندہ صفت جانوروں کے خلا ف اتحاد وا تفاق کی فضاء قائم کرنا ہو گی، مقررین


ویسٹ مڈلینڈز ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) فرانس دھماکوں میں ما رے جا نے والے بیگناہ انسانوں کے لواحقین سے اظہا ر ہمدردی اور دہشتگردی و انتہا پسندی کے خلا ف یکجہتی کا اظہار یہا ں مقامی ہال میں شمعیں روشن کرکے کیا گیا ۔ تقریب کی میزبانی کے فرائض کونسلر عنصر علی خان اور کونسلر مریم خان نے سرانجام دیے جبکہ اس موقع پر ایم پی خالد محمود ، ایم پی شبانہ محمود ، ایم پی جیک ڈرومی ، کونسلریو ون مو سکیٹوڈپٹی پولیس اینڈکرائم کمشنر ویسٹ مڈلینڈز ، کونسلرجیری ایونز ، ناہید تصور سید ، رفعت مغل ، صائمہ ہا رون ، حدیبہ شاہ ،ابو عالمگیر، لوک ہا لینڈ اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر مقررین نے اپنے جذبات و احساسات کا اظہا ر کرتے ہو ئے کہا کہ فرانس میں بیگناہ انسانوں کی جانیں لینے والے درندہ صفت جانوروں کے خلا ف اتحاد وا تفاق کی فضاء قائم کرنا ہو گی ۔ انہو ں نے کہاکہ ہمیں اپنی تحریرتقریراور عمل سے ایسے لوگوں کی مذمت کرنا ہوگی جو برطانیہ اور یورپ میں رہنے والی کمیونٹز کو تقسیم کرنے کی سازش میں مصروف ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ ایسی منفی سرگرمیوں کا اسلام اور مسلمان سے کوئی رشتہ ناطہ نہیں ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ دین اسلام مواخات ، یکسانیت اور امن و محبت کا درس دیتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ اسلام کا نام استعمال کرکے دنیا میں دہشت و وحشت کا بازار گرم کرنے والے ان فتنہ پرور افراد کو بے نقاب کرنا ہو گا ۔ انہو ں نے کہاکہ برطانیہ ایک ملٹی کلچرل اور ملٹی فیتھ مملکت ہے جس میں تمام مذاہب سے وابستہ افراداپنی مذہبی آزادی کے ساتھ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلا ف متحد و منظم ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ موجود ہ حالا ت کے تناظر میں ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ مل بیٹھ کر اپنے شہر اپنے ملک اور اپنی عوام کو حملہ آوروں سے محفوظ بنا نے کے لیے ایک جامعہ حکمت عملی کو ترتیب دینا ہو گا ۔ انہو ں نے کہاکہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے گردونواح میں انتہا پسندی یا اس جیسی وباؤں میں ملوث افراد پر نظر رکھیں اور اپنے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر اجتماعی سطح پر اپنے آپ کو دہشتگردی اور بدامنی سے محفوظ بنا نے کے لیے تمام تر صلاحتیں برؤے کار لائیں ۔ انہو ں نے کہا کہ دہشتگردوں کا کسی مذہب کسی مسلک اور نسل سے تعلق نہیں ہے بلکہ وہ اپنے ذاتی سیاسی اور معاشی مفادات کی خا طر دنیا میں شر کو فروغ دینے میں ملوث ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ آج وقت آگیا ہے کہ انکے خلا ف ہم اپنے اتفاق و اتحاد کو یقینی بنائیں۔

 1,088 total views,  2 views today

Short URL: http://tinyurl.com/zq7gyqn
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *