عظیم محقق و دانشورمحمود ہا شمی کی اردو ادب اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کیلئے خدما ت قابل رشک ہیں ،مقررین

Print Friendly, PDF & Email

بر منگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) محمود ہا شمی فا ؤ نڈ یشن برطانیہ کے زیر اہتمام ،،کشمیر اداس ہے،، کہ مصنف عظیم کشمیری محقق ،دانشور، ادیب ،صحافی و علمی شخصیت پر وفیسر سلطا ن محمود ہا شمی کی یا د میں ایک یا د گار تقریب کا انعقاد برمنگھم سنٹرل لا ئبریری میں کیا گیا ۔ جس میں مختلف شعبہ ہا ئے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے محمود ہا شمی کی مسئلہ کشمیر کو اجا گر کرنے ،اردو ادب ، کمیونٹی ڈویلپمنٹ ، شعبہ صحافت اور دیگر خدمات کو سراہتے ہو ئے زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔تقریب کی میزبانی کے فرائض پروفیسر پرویز خان اورسنئیر صحافی و تجزیہ نگار ساجد یوسف نے سرانجام دیے جبکہ اس موقع پر ڈپٹی لارڈ مئیر آف برمنگھم کونسلر شفیق شاہ ، کو نسلر فاضل چو ہدری ، کونسلر محمد اخلا ق ، کونسلر عنصر علی خان، کونسلر ظفر اقبال ، کو نسلر بشارت داد ،محمود ہا شمی مرحوم کے نوا سے محمد طیب ، سید نذیر حسین شاہ ، ڈاکٹر خو رشید احمد سلطان با ہو ٹرسٹ برطانیہ ،محمد غالب خان چئیرمین تحریک کشمیر برطانیہ و یورپ ،راجہ فہیم کیا نی صدر تحریک کشمیر برطانیہ ، سردار ضیاء محمودکوآرڈینیٹر کے ڈی ایف ، قمر خلیل سیکرٹری جنرل یو کے پی این پی برمنگھم ، محمد زمان خان، چو ہدری عبد الرشید ، حاجی ذوالفقا ر خد مت سنٹر سمال ہیتھ ، چو ہدری عبد الرشید ، سعید مغل ، اقبال بھٹی ، معروف برطانوی صحافی و فو ٹو گرافر دیرک بشٹن ، برائن ہو میرا ، وریندر سنگھ ، خواجہ محمد عارف ، کرامت حسین ، پر وفیسر محمود رضا ، شمس الرحمن، اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔پی ٹی وی گلوبل کی طرف سے محمود ہاشمی کو لائف اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا یہ ایوارڈ دوران تقریب ان کے نوا سے محمد طیب نے وصول کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی لارڈ مئیر آف برمنگھم کونسلر شفیق شاہ نے کہاکہ محمود ہا شمی کی اردو ادب شعبہ صحافت اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے حوالہ سے گراں قدر خدمات قابل رشک ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ نوجوان نسل کو اپنے ایسے کامیاب اسلاف کے کردار و افکا ر کی پیروی کرتے ہو ئے زندگی کے ہر میدان میں آگے بڑھنا ہو گا ۔ انہو ں نے کہا کہ ترقی اور روشن مستقبل کی طرف گا مزن قومیں کبھی بھی اپنے محسنوں کی لازوال خدمات کو فراموش نہیں کرتیں ۔ انہو ں نے کہا کہ محمود ہا شمی نے اپنے کردار اور عمل سے با العموم زیشین کمیونٹی اور با الخصوص کشمیری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے ۔ سید نذیر حسین شاہ نے کہاکہ محمود ہا شمی برطانیہ کے اندر اردو زبان کے معما ر تھے جنہوں نے ایک استاد کی حیثیت سے اردو زبان کے فروغ اور اسکی بقاء کے لیے شب و روز وقف کیے ۔ ڈا کٹر خو رشید احمد نے کہاکہ محمود ہا شمی ان لوگو ں میں شامل تھے جنہو ں نے برطانیہ میں آنے کے بعد نہ صرف اپنے ملک و قوم کا نام روشن کیا بلکہ اپنے کردار اور عمل سے آنے والی نسلوں کے لیے ایک بے مثال تاریخ رقم کردی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ جس تحریک کو محمود ہا شمی نے اردو ادب کے فروغ اور تحفظ کے لیے شروع کیا تھا اسے تقویت پہنچا نے کے لیے ہمیں بھی اپنا حصہ ڈالنا پڑے گا ۔ خواجہ محمد عارف نے کہاکہ محمود ہا شمی کے افکا ر اور نظریات کو نوجوان نسل میں پھلا نے کی ضرورت ہے ۔ کونسلر بشارت داد نے کہاکہ میرپور آزاد کشمیر سے برمنگھم برطانیہ تک کا سفر طے کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والوں میں محمود ہا شمی سرفہرست ہیں ۔ شمس الرحمن نے کہا کہ بحیثیت کشمیری محمود ہا شمی نے دیار غیر میں رہتے ہو ئے بھی اپنے کلچر ، اپنی ثقافت ، اپنی زبان اور اپنی روایات کو اجا گر کیا ۔ کونسلر فاضل چو ہدری نے کہا کہ محمود ہا شمی برمنگھم کے اندر پہلے ایشین ٹیچر تھے جنہو ں نے اردو زبان کو زندہ رکھنے کے لیے شب و روز کوششیں کیں ۔ انہو ں نے کہا محمود ہا شمی کا جواں سال نسل کو یہی پیغام ہے کہ برطانیہ کے اندر رہتے ہو ئے نہ صرف اس وطن کے اچھے شہری ہو نے کا حق ادا کریں بلکہ اپنی روایات ، ثقافت ، زبان ، ادب اور دیگر شناختوں کو بھی زندہ و جا وید رکھیں ۔ تقریب سے راجہ فہیم کیا نی ، کرامت حسین ، محمد اقبال ، پروفیسر پرویز خان، سعید مغل ، اقبال بھٹی، ساجد یوسف اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ تقریب کے اختتام پر محمود ہا شمی فا ؤ نڈیشن برطانیہ کی بہتری اور ترقی کے لیے سفارشات پیش کی گئیں ۔ اس حوالہ سے ینگ رائٹر ز کے مابین مضمون نویسی کے مقابلوں کا بھی جلد ازجلد اہتمام کرنے کا اعلان کیا گیا ۔

 849 total views,  2 views today

Short URL: http://tinyurl.com/hwxkxgw
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *