عامرلیاقت کا مہوش حیات اورفہد مصطفیٰ کے خلاف عدالتی چارہ جوئی کا اعلان

Print Friendly, PDF & Email

کراچی: پاکستانی اینکرعامرلیاقت حسین نے اداکارہ مہوش حیات، فہد مصطفیٰ، فلم ’’لوڈ ویڈنگ‘‘ کے ہدایت کار نبیل قریشی اور پروڈیوسر فضا علی مرزا کو عدالت میں گھسیٹنے کا اعلان کیا ہے۔ چند روز قبل پاکستانی اینکرعامر لیاقت حسین نے مہوش حیات پر فلم ’’لوڈ ویڈنگ ‘‘ میں ان کے کردار کوغلط انداز میں پیش کرنے اورانہیں بدنام کرنے کے لیے مقدمہ دائرکرنے کی دھمکی دی تھی اور اب انہوں نے اپنی دھمکی کو عملی جامہ پہنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ عامرلیاقت نے ٹوئٹر پر مہوش حیات، فہد مصطفیٰ اورفلم ’’لوڈ ویڈنگ‘‘ کی ٹیم کو عدالت میں گھسیٹنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہوش حیات کو تمغہ ملا یہ وہ جانیں، فی الحال تو نبیل قریشی، فضا مرزا، فہد مصطفیٰ اورمہوش حیات ’’لوڈ ویڈنگ‘‘ کے حوالے سے جلد عدالت کا سامنا کریں گے۔ عامرلیاقت نے پاکستان کے دیگرباصلاحیت اداکاروں کے بجائے مہوش حیات کو تمغہ امتیاز سے نوازے جانے پر بھی غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمغہ امتیاز ملتے وقت اعلان میں جب یہ کہا گیا کہ مہوش حیات نے پاکستان میں سب سے زیادہ فلموں اور ڈراموں میں کام کیا تو سوچیے فنکاروں پر کیا گزری ہوگی؟

 1,854 total views,  3 views today

Short URL: http://tinyurl.com/y4o8ubw4
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *