سپریم کورٹ میں زینب قتل کیس ازخود نوٹس کی سماعت آج ہوگی

Print Friendly, PDF & Email

لاہور:قصور کی ننھی کلی زینب کے قتل کیس کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہوگی۔ذرائع کے مطابق7 سالہ بچی کے قتل کے بعد ازخود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں خصوصی بنچ کرے گا۔

سپریم کورٹ نے قصور میں اغواءاور زیادتی کے بعد 7 سالہ بچی زینب کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم عمران کے بینک اکائونٹس کا دعویٰ کرنے والے اینکرپرسن کے علاوہ کیس میں معاونت کے لیے پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے)، آل پیپر نیوز پیپر ایسوسی ایشن ( اے پی این ایس) کے عہدیداروں، میڈیا مالکان اور سینئر صحافیوں کو بھی عدالت میں طلب کر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ایک اینکر پرسن نے زینب قتل کیس کےnnnnn ملزم عمران علی کے 37 بینک اکاو¿نٹس ہونے کا دعویٰ کیا تھا، تاہم اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور حکومت پنجاب یہ دعویٰ مسترد کرچکی ہے۔

132 total views, 2 views today

Short URL: http://tinyurl.com/ycca4zbk
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...