سنی تحریک کی جانب سے عید میلاد النبیﷺ کے حوالے سے عظیم الشان مرکزی میلاد ریلی کا انعقاد

Print Friendly, PDF & Email

کراچی: سنی تحریک کے سربراہ علامہ بلال سلیم قادری کی قیادت میں سنی تحریک کی جانب سے عیدمیلاد النبی ﷺکے حوالے سے عظیم الشان مرکزی میلاد ریلی کا انعقاد، سالہا سال سے نکالی جانے والی ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں عوام کی شرکت ، شہر کے مختلف مقامات پر عظیم الشان ریلی کا پر جوش استقبال، پورے صوبے سے عاشقان رسول ﷺنے ریلی میں شرکت کی، ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ بلال سلیم قادری کا کہنا تھا کہ آقا سے محبت و عقیدت ہمار ے ایمان کا حصہ ہے تعلیمات نبوی ﷺ پر اس کی روح کے مطابق عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے آقا ﷺ کی زندگی مسلمانوں کے لیئے بہترین نمونہ ہے اور ان کے بتائے ہو ئے رستوں پر چلنا ہمارا مقصد ہے انہوں نے کہا کہ چھوٹے طبقے کا طعنہ دینے والے حکمران دیکھ لیں کہ کس شایان شان سے آقا ﷺکا میلاد منا یا جا رہا ہے ریلی میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمند ر آقا ﷺ سے محبت و عقیدت کا منہ بولتا ثبوت ہے، عید میلاد النبی کا جلوس اور میلاد در حقیقت ناموس رسالت پر پہرہ داری ہے، انہوں نے کہا کہ آقا ﷺ ہی ہمارا آئیڈیل ہیں اور ہمارے لیے مشعل راہ ہیں مسلمان کے ایمان کی پختگی آقا کی محبت سے مشروط ہے جس کے دل میں آقا کے لیے محبت نہیں وہ ہم میں سے نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ حکمران لاکھ پابندیاں لگا لیں مگر ہم اپنے آقا ﷺ کا میلاد اس ہی طرح منا ئیں گے ریلیاں اور جلوس نکالتے رہیں گے، ریلی میں شریک نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنی زندگی کو اسلامی طریقوں پر عمل کر تے ہوئے گزاریں اور اپنی سوچ میں مثبت تبدیلی لائیں ہمارا دین ہمیں عدل و انصاف کے ساتھ ساتھ صبر و تحمل کا درس دیتا ہے ، انہوں نے کہا کہ سانحہ نشتر پارک کو گزرے ہو ئے تیرہ سال بیت گئے ہیں مگر آج تک اس کے مجرم گرفتار نہیں ہو سکے حکومت صرف وصرف زبانی بیان بازی تک محدودہے جو کہ حکمرانوں کی نا اہلی ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سانحہ نشتر پارک کے مجرموں کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے ۔

57 total views, 3 views today

Short URL: http://tinyurl.com/ya9uuwxc
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *