سماجی و ادبی رابطے کی اس ویب سائٹ نے محدود وسائل کے باوجود انتہائی کم وقت میں اپنا آپ منوا لیاہے

Print Friendly, PDF & Email
کہتے ہیں ترقی کے لئے وسائل کے ساتھ ساتھ عزمِ صمیم کا ہونا انتہائی ناگزیرہے محنت ،کوشش اور لگن سے کامیابیاں خود منزل بن کر سامنے آجاتی ہیں ۔حضرتِ حفیظ جالندھری نے کہا تھا؛
اہلِ زباں کہاں مانتے تھے حفیظ
بڑے زوروں سے منوایا گیاہوں
لگتاہے یہ شعر ڈاکٹر محمدعلی قیصرؔ پر صادق آتاہے ۔۔۔ہمارے خیال میں’’فاروق آباد اَپ ڈیٹس ‘‘اس لحاظ سے اہم ہے کہ سماجی و ادبی رابطے کی اس ویب سائٹ نے محدود وسائل کے باوجود انتہائی کم وقت میں اپنا آپ منوا لیاہے لیکن ابھی یہ فاروق آباد اَپ ڈیٹس کی ترقی، مقبولیت اور شہرت کی شروعات ہیں، جس تیزی سے یہ ادارہ لکھاریوں،صحافیوں اور کالم نگاروں میں جگہ بنارہا ہے ایک دن آئے گا جب فاروق آباد اَپ ڈیٹس کا شمار ملک کی ممتاز چیدہ چیدہ ویب سائٹس میں ہونے لگے گا۔ فاروق آباد اَپ ڈیٹس کا نیا اندازبھی بڑا دلکش ہے، اس سے قارئین میں مزیددلچسپی پیدا ہونا یقینی سی بات ہے ہمیں اس لئے بھیفاروق آباد اَپ ڈیٹس سے لگاؤ ہے کہ اس سے بلا امتیاز نئے لکھنے والوں کی سرپرستی ہورہی ہے جس کے لئے ہم ڈاکٹر محمدعلی قیصرؔ اور ان کی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں بلاشبہ وہ ایک چھوٹے سے شہر میں بڑا کام کررہے ہیں آج نہیں تو کل ضرور فاروق آباد کے لوگ انہیں خراجِ تحسین پیش کریں گے ہماری دعائیں، محبتیں اور پرخلوص جذبات آپ کے ساتھ ہیں اللہ اپنے حبیب پاک ﷺکے صدقے فاروق آباد اَپ ڈیٹس کو عروج بخشے (آمین)
ایم سرور صدیقی
ایڈیٹر اِن چیف جمہور میڈیا گروپ

1,317 total views, 2 views today

Short URL: http://tinyurl.com/hfunuv3
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *