سجادہ نشین دَرگاہِ عالیہ گولڑہ شریف سّید پیر مہر فرید الحق گیلانی کا دورہ اٹک، مسجد کا سنگ بنیاد رکھا‎

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد: سجادہ نشین دَرگاہِ عالیہ گولڑہ شریف سّید پیر مہر فرید الحق گیلانی نے ایوان ِ مہرعلی شاہ حضرو/اٹک کے سرپرست محمدصالح گولڑوی کی دعوت پر اٹک کا خصوصی دورہ کیا۔اٹک تین میلہ موڑ پر ایوان مہر علی شاہ کے ممبران اور مریدین نے بھرپور اور شاندار استقبال کیا اور قافلے کی صورت میںسجادہ نشین درگاہ گولڑہ شریف کو بسم اللہ کالونی لایا گیاجہاں انہوں نے اپنے دست مبارک سے جامع مسجد پیر مہر علی شاہ کاسنگ بنیاد رکھا اور خصوصی دُعا کرائی۔ اس موقع پر خطیب درگاہ گولڑہ شریف عبدالحمید گولڑوی،وائس چیرمین بلدیہ اٹک ملک طاہر اعوان، محمد صالح گولڑوی، صحافی و کالم نگار اقبال زرقاش،غلام محمد گولڑوی، ندیم بٹ ایڈوکیٹ، سید نیاز حسین شاہ ومریدین گولڑہ شریف کی کثیر تعداد موجود تھی۔
انہوں نے ایوان مہر علی شاہ اٹک کے دفتر کا دورہ بھی کیا ۔ پیر سید غلام مہر فرید الحق گیلانی خصوصی طور پر صحافی وکالم نگار اقبال زرقاش کی رہائش گاہ چوہدری محمد جمیل ہاﺅس ،فاروق اعظم کالونی تشریف لائے جہاں انکا استقبال اقبال زرقاش ،محمد صالح گولڑوی، ملک محمدممریز ، سردار ایاز خالد مٹھیالوی ، ایوان مہر علی شاہ کے ممبران اور مریدین نے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے خصوصی دُعا کروائی اور اقبال زرقاش سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے ندیم بٹ ایڈوکیٹ کے رہائش گاہ پر انکے والدضیاءالدین بٹ کی وفات پر بھی تعزیت کی ۔

69 total views, 3 views today

Short URL: http://tinyurl.com/y8aesn77
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *