رومانیہ کا اپنا سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان

Print Friendly, PDF & Email

رومانیہ کی وزیراعظم کی جانب سے سفارت خانے کو مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کے اعلان کے بعد اردن کے بادشاہ نے احتجاجاً اپنا دورہ رومانیہ منسوخ کردیا۔ دار الحکومت عمان میں شاہی محل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شاہ عبداللہ دوئم نے رومانیہ نہ جانے کا فیصلہ فلسطین سے اظہار یکجہتی کے طور پر کیا ہے۔ یاد رہے کہ رومانیہ کی وزیراعظم ویوریکا دنچیلا نے اسرائیل میں سفارت خانے کو تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ رومانیہ کے صدر کلاوس لوہانس کا کہنا ہے کہ ایسے کسی اہم فیصلے کے لیے ملکی آئین سے رجوع کرنا اور صدر کی منظوری لینا ضروری ہے اس لئے وزیراعظم کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

Short URL: http://tinyurl.com/y57kpf72
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *