تیز رفتار مسافر ویگن نے موٹرسائیکل سوار وں کو کچل ڈالا ، سیم نالہ سے ایک شخص کی نعش ملی

Print Friendly, PDF & Email

فاروق آباد(سید تقی شاہ سے) تھانہ صدر فاروق آباد کے علاقہ ڈیرہ ملا سنگھ کے قریب ایک تیز رفتار مسافر ویگن نے موٹرسائیکل سوار وں کو کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں20 سالہ عابد موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی علی رضا شدید زخمی ہوگیا جس کو ریسکیو ٹیموں فوری طور پر ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیا جبکہ ویگن ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے ضروری کاروائی کے بعدنعش ورثاء کے حوالے کردی۔ دریں اثناء تھانہ صدر فاروق آباد کے علاقہ گاؤں کیلے کے قریب واقع سیم نالہ سے ایک شخص کی نعش ملی ہے جسے نامعلوم سفاک ملزمان نے تشدد کرکے قتل کرنے کے بعد نعش مذکورہ نالہ میں پھینک دی تھی اطلاع ملنے پر پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر ورثاء کی تلاش شروع کردی ہے۔

60 total views, 9 views today

Short URL: http://tinyurl.com/y9nr4v4p
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *