تا رکین وطن پاکستانیوں اور کشمیریوں کے حقوق پر شب خون مارنے کی اجا زت ہر گز نہیں دیں گے ، کشمیر کنسرن برطانیہ

Print Friendly, PDF & Email

متا ثرین منگلا نے اپنے آبا ؤ اجداد کی قبریں پانی میں ڈبو کر پاکستان کی تعمیرو ترقی اور خوشحالی کے لیے عظیم قربانیا ں پیش کیں اسکے برعکس قبضہ مافیا کے ہا تھو ں جائیدادیں اور جانیں گنوانا پڑ رہی ہیں
سیاسی پشت پناہی پولیس کی مجرمانہ غفلت اور لا پرواہی کے باعث نصف ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود چو ہدری بشیر کلیال کے نا مزد قاتلو ں کو تا حال گرفتا ر نہیں کیا جا سکاہے


برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) تا رکین وطن پاکستانیوں اور کشمیریوں کے حقوق پر شب خون مارنے کی اجا زت ہر گز نہیں دیں گے ، متا ثرین منگلا نے اپنے آبا ؤ اجداد کی قبریں پانی میں ڈبو کر پاکستان کی تعمیرو ترقی اور خوشحالی کے لیے عظیم قربانیا ں پیش کیں اسکے برعکس قبضہ مافیا کے ہا تھو ں جائیدادیں اور جانیں گنوانا پڑ رہی ہیں ، سیاسی پشت پناہی پولیس کی مجرمانہ غفلت اور لا پرواہی کے باعث نصف ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود چو ہدری بشیر کلیال کے نا مزد قاتلو ں کو تا حال گرفتا ر نہیں کیا جاسکا ہے ان خیالا ت کا اظہار برطانوی نثراد پاکستانی و کشمیری سیاسی قا ئدین نے کشمیر کنسرن برطانیہ کے سیکرٹری فنانس عنصر بشیر کے والد چو ہدری محمد بشیر کلیال کے بہمانہ قتل اور قاتلو ں کی عدم گرفتاری پر ایک ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر صدر کشمیر کنسرن برطانیہ چو ہدری افتخا ر احمد ، جنرل سیکرٹری سا جد یوسف ، مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف برطانیہ چو ہدری محمد خادم حسین ، ایڈوائزر وزیراعظم آزادکشمیر و چیئرمین آل پارٹیز رابطہ کمیٹی برطا نیہ چو ہدری منظور حسین ، کونسلر شفیق شاہ ، کونسلر محمد ادریس ، کونسلر ظفر اقبال ، کونسلر عنصر علی خان، صدر تحریک کشمیر یورپ محمد غالب ، صدر تحریک کشمیر برطانیہ راجہ فہیم کیانی ، راجہ محمد سعید ، صدر آل جمو ں وکشمیر مسلم کانفرنس برمنگھم راجہ محمد اسحاق ، جا وید اقبال چو ہدری ایڈووکیٹ ، حاجی محمد بشیر ، ثضارت کیانی مرکزی رہنما مسلم لیگ ن آزادکشمیربرطانیہ ، رہنماپاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ ملک محمد حسین ، ملک فتح محمد ، رہنما پاکستان پیپلز پارٹی چو ہدری شاہنواز ، جمو ں وکشمیر پیپلز پارٹی سردار عصمت پاشا ، چو ہد ری مروت حسین چیئرمین کونسل آف اوورسیز پاکستانی ، جمو ں و کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی خواجہ انعام ، چو ہدری تصدق اور دیگر بھی موجود تھے ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ تا رکین وطن پاکستانی و کشمیری پاکستان کا عظیم سرمائیہ ہیں جو نہ صرف ملک کو وسیع تر زر مبادلہ فراہم کرتے ہیں بلکہ برطانیہ اور یورپ میں آنے والے سیاسی قائدین کو مکمل تعاون مہیا کرتے ہیں ان کے ساتھ ایسی بد سلوکی اور لاپراواہی بہت بڑی نا انصافی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ کشمیری لا وارث نہیں ہیں ہم اپنا حق لینا جانتے ہیں اگر پر امن طور پر ہمیں انصاف فراہم نہ کیا گیا تو ایک نا ختم ہو نے والا احتجاج پاکستان اور برطانیہ میں شروع کیا جا ئے گا ۔ انہو ں نے کہاکہ متاثرین منگلا ڈیم کو جو متبادل زمینیں فراہم کی گئیں تھیں اس حوالہ سے انہیں تا حال پنجاب اور دیگر علاقوں میں قبضہ مافیا اور حقوق ملکیت کی عدم دستیابی کا سامنا ہے ۔چو ہدری محمد بشیر کلیال سے قبل 22 یا 23 قتل کے واقعات رونما ہو چکے ہیں اگر اس وقت اس خطرناک کھیل کو روکا نہ گیا تو یہ سلسلہ جو ں کا توں ہی رہے گا ۔انہو ں نے کہاکہ تا رکین وطن نے اس مسئلہ پر آواز نہ اٹھا ئی تو ان کی جانیں اور جا ئیدادیں بھی محفوظ نہ رہیں گی ۔ انہو ں نے وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میا ں محمدنواز شریف ، وزیراعلیٰ پنجاب میا ں محمد شہباز شریف اور ذمہ داران سے اس افسوس ناک واقعہ کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ اگر انہیں انسانی حقوق پر عملدرآمد کرتے ہو ئے عدل وانصاف مہیا نہ کیا گیا تو برمنگھم قونصلیٹ اور پاکستان ہائی کمشنر برطانیہ تک اس پر امن احتجاج کو بڑھایا جا ئے گا ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب تک چوہدری بشیر کلیال کے قاتلو ں کو گرفتا ر کرکے قرار واقعی سزا نہیں دی جا تی احتجاج کہ یہ سلسلہ جا ری و ساری رہے گا ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس مسئلہ کے حوالہ سے برطانوی ممبران پارلیمینٹ اور کونسلر حضرات کو بھی انصاف کے حصول کے لیے اعتماد میں لیا جا ئے گا۔

Short URL: http://tinyurl.com/hngqdly
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *