بے شمار روزناموں اور جریدوں میں اپنا نام و مقام بنانا کچھ آسان نہیں مگر فاروق آباد اَپ ڈیٹس کی ٹیم کی شبانہ روز محنت سے اب اِس کا ایک خاص مقام ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

فاروق آباد اَپ ڈیٹس کی پہلی سالگرہ پر ہم دل کی گہرائیوں سے اِسے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ فی الحال تو یہ اِبتدائی منازل طے کر رہا ہے مگر اِنشاء اللہ جلد ہی اس کا شمار اُردو کے معتبر جرائد میں ہو گا اور یہ صحافتی اقدار کا علمبردار ہو گا۔ جب کسی نئے کام کا آغاز کیا جاتا ہے تو رستہ مشکلات سے پر ہوتا ہے۔ منزل کبھی آسانی سے نہیں ملتی اور کبھی اتفاقًا ایسا ہو بھی جائے تو وہ دیرپا نہیں ہوتی۔ فاروق آباد اَپ ڈیٹس کی ٹیم نے ایک مشکل رستہ چنا ہے۔ بے شمار روزناموں اور جریدوں میں اپنا نام و مقام بنانا کچھ آسان نہیں مگر ٹیم کی شبانہ روز محنت سے اب اِس کا ایک خاص مقام ہے۔ آنے والے دنوں میں مزید بہتری ہو گی۔فاروق آباد اَپ ڈیٹس کا امتیازی وصف نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی اور انھیں لکھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ مجھ سمیت کتنے ہی نو آموز قلم کار ہیں جنہوں نے ابتدائی پیش رفت اسی جریدے سے کی اور اب اُن کے کالم اور انشائیے ملک کے مختلف اخبارات و رسائل کی زینت بنتے ہیں۔ اِن میں سے بہت سے آئندہ چند برسوں میں ملک کے نامور قلم کاروں میں شمار ہوں گے اور اس کا سہرا یقینًا فاروق آباد اَپ ڈیٹس کے سر ہو گا۔ ہماری دعا ہے کہ فاروق آباد اَپ ڈیٹس دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے اور ہمارا اور اس کا ساتھ آئندہ بھی قائم رہے۔

نیک تمناؤں کے ساتھ دعاگو
اِبن ریاض (کالمسٹ) ۔

1,162 total views, 2 views today

Short URL: http://tinyurl.com/jurwz9e
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...