بر یڈ فورڈ: سا نحہ پشاور میں شہید ہونے وا لے طا لب علموں اور اساتذہ کے لواحقین سے اظہا ر یکجہتی کے حوالہ سے دعائیہ تقریب کا اہتمام

Print Friendly, PDF & Email
 بر یڈ فورڈ: سا نحہ پشاور میں شہید ہونے وا لے طا لب علموں اور اساتذہ  کے لواحقین سے اظہا ر یکجہتی کے حوالہ سے بریڈ فورڈ سٹی ہال کے با ہر ایک دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں یا رکشا ئر ، بریڈ فورڈ اور گردونواح سے مختلف کمیونٹی کے سینکڑوں نمائندگان نے بھرپور شرکت کی پشاور آرمی سکول میں ہو نے والے خود کش حملہ میں شہید  ١٤٨ افراد کے ایصا ل ثواب کے لیے خصوصی دعا ئیں بھی کی گئیں اس موقع پر موسم کی خرابی اور بارش کے باوجود مسلمان ، عیسائی ، سکھ ، ہندو اور دیگر مذاہب کے سینکڑوں مردو خواتین اور بچوں نے اپنے ہا تھوں میں شمعیں روشن کر رکھی تھیں ہر ایک آنکھ اشکبا ر اور ہر دل اداس تھا اس دعا ئیہ تقریب میں شامل تمام افراد نے شہید ہو نے وا لے معصوم بچوں اور بے قصور افراد کے ساتھ ہو نے والے ظلم کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور شہدائ کے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی بھی دعا کی گئی اس موقع پر خصوصی شرکت کرنے والوں میں شامل تھے ایم پی ڈیوڈ وارڈ ، امیدوار کنزرویٹو پا رٹی بریڈ فورڈ افتخار احمد ، چئیرمین موو منٹ فار پیس سید نذر عبا س شاہ ، سابق لارڈ مئیر نویدہ اکرام ، قونصل جنرل پاکستان خلیل احمد با جوہ ، رہنما پاکستان تحریک انصا ف برطانیہ آصف خان ، رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ راجہ اے ڈی خان ، سابق لا رڈ مئیر غضنفر خالق ، شرجیل ملک ، مد ثر علی ، کو نسلر خادم حسین ، شکیل انجم راجہ ، چو ہدری ظفر معروف اور دیگر۔

 1,248 total views,  2 views today

Short URL: http://tinyurl.com/z3rzffl
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *