بر منگھم : مرکزی جا مع مسجد گھمکول شریف میں عید میلا د النبی ﷺ کے حوالہ سے ایک پروقا رمذ ہبی اور روحانی تقریب کا اہتمام کیا گیا

Print Friendly, PDF & Email

بر منگھم : مرکزی جا مع مسجد گھمکول شریف میں عید میلا د النبی ﷺ کے حوالہ سے ایک پروقا رمذ ہبی اور روحانی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مردو خواتین پر مشتمل عاشقان رسول ﷺ نے بھرپور شرکت کی اور رسول اللہ ﷺ کی آمد کے حوالہ سے مقررین نے اپنے اپنے جذبا ت و احساسات کا اظہا ر کرتے ہو ئے سا معین کے دلوں کو فرحت بخشی اس روحانی اور مذہبی محفل کے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے معروف عالم دین مفتی محمد اسلم خان نے کہا کہ پو را سال ہی جشن میلا د کا سلسلہ جا ری و ساری رہتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ رب ذوالجلال نے خود اپنے حبیب ﷺ کا ذکر بلند کردیا ہے اور قیامت کی صبح ہونے تک یہ مقام و مرتبہ مزید فضیلت اور بلندیا ں حاصل کرتا رہے گا ۔ علا مہ محمد نواز بشیر جلالی نے کہاکہ رسول اللہ ﷺ سے محبت و عقیدت ہی ہما رے ایمان کی تر و تازگی اور پختگی کی علامت ہے اور اسی نسبت کے ساتھ وابستگی اور تعلق کی بنیا د ہی ایک مومن کو دنیا و آخرت کی کامیابی و کامرانی کی منا زل طے کروائے گی ۔ انہو ں نے کہاکہ رسول اللہ ﷺ کے میلا د منا نے وا لے گھر وں کے مکین کبھی مایوس و محروم نہیں ہو تے اور ہمہ وقت وہاں نور کی برسات ہو تی رہتی ہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے پیر قاسم محمود ، صوفی جا وید اختر سجا دہ نشین گھمکول شریف ، مولانا محمد حنیف حسنی امام مسجد ، خطیب مسجد مولانا مفتی عبد الکریم جما عتی ، علا مہ نیا ز احمد صدیقی ، چئیرمین مسجد کمیٹی محمد سلیم ، علا مہ رمضان اللہ ، خلیفہ عبد الستا ر ، خلیفہ فضل حسین ، پیر طیب الر حمن ، حافظ عتیق الرحمن ، مرزا محمد دین،قاسم صدیق اور دیگرنے کہا کہ نبی اکرم ﷺ کے نام پر سجا ئے جانے والی محافل کبھی رائیگا ں نہیں جا تی ہیں اور اللہ پاک اس کا اجر عظیم ضرور عطا فرماتا ہے یہ سنت انبیاء ہے اور سنت صحا بہ و اہلبیت بھی ہے اور اللہ رب العزت کی بھی سنت ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ رسول اللہ ﷺ کی شفا عت کے بغیر کوئی بھی شخص جنت میں نہیں جا سکے گا ۔ اس طرح کی محافل کے انعقاد سے نہ صرف رسول اللہ ﷺ کی مقا م و مرتبہ اور انکے اوصا ف کی تعلیم و ترویج کا اہتمام کیا جاتا ہے بلکہ عشق مصطفیﷺ کی روشنی بھی عام ہو تی ہے ۔ دلوں میں محبت رسول ﷺ اجا گر کرنے کے لیے ایسی محافل آبا د ہو تی رہنی چا ہیے ۔

Short URL: http://tinyurl.com/htd6nn6
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *