بر طا نوی حکومت لوکل ایریا ز کی تعمیر و ترقی اور فلا ح و بہبود کیلئے احسن اقداما ت اٹھا ئی رہی ہے ،عبد اللہ رحمن

Print Friendly, PDF & Email

تا ریخ میں پہلی مرتبہ شہری علاقہ کی عوام کو یہ حق دیا گیا ہے کہ وہ اپنے نیبر ہوڈ پلان کو خود ترتیب دیں با لسل ہیتھ ریفرنڈم اسکی زندہ مثال ہے
با لسل ہیتھ 4500 گھروں پر مشتمل ریفرنڈم کے دوران % 22.28ٹرن آؤٹ ر % 89.83افراد نے ‘ہاں’ ووٹ جبکہ صرف 10.17% افراد نے ‘نہیں’ ووٹ دیا


برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) بر طا نوی حکومت لوکل ایریا ز کی تعمیر و ترقی اور فلا ح و بہبود کے لیے احسن اقداما ت اٹھا ئی رہی ہے ، تا ریخ میں پہلی مرتبہ کسی شہری علاقہ کی عوام کو یہ حق دیا گیا ہے کہ وہ اپنے نیبر ہوڈ پلان کو خود ترتیب دیں با لسل ہیتھ ریفرنڈم اسکی زندہ مثال ہے ، با لسل ہیتھ 4500 گھروں پر مشتمل علاقہ ہے جس میں ریفرنڈم کے دوران % 22.28ٹرن آؤٹ رہا جبکہ % 89.83افراد نے
Yes
ووٹ دیا جبکہ اسکے برعکس صرف 10.17% افراد نے
NO
ووٹ دیا ان خیالا ت کا اظہا ر چیف ایگزیکٹو آفیسر بالسل ہیتھ فورم عبد اللہ رحمن نے نوجوان صحافی و معروف کالم نگا ر ایس ایم عرفان طا ہر کو خصوصی انٹر ویو دیتے ہو ئے کیا ۔ انہو ں نے کہاکہ با لسل ہیتھ ماضی میں ایک انتہائی جرائم پیشہ علاقہ تھا جہا ں پولیس فورسز بھی آتے ہو ئے گھبراتی تھیں خواتین پر تشدد اور منشیات فروشی کے واقعات روز مرہ معمولات زندگی کا حصہ تھے لیکن پھر یہا ں کی عوام نے اپنے درد کو خود محسوس کرتے ہو ئے اس علاقہ کی بہتری اور خوشحالی کے لیے پہلا قدم آگے بڑھا یا آج یہ علاقہ برطانوی شہری علاقوں میں ایک مختلف اور اہم حیثیت اختیار کرچکا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ اس علاقہ کی عوام نے اتفاق و اتحاد اور یکسانیت کے اصولوں پر عمل پہرا ہو کر یہ ثابت کردیا ہے کہ اگر ہر علاقہ کے رہائشی اپنی ذمہ داریوں کو مقدم جا نتے ہو ئے آگے بڑھنے کی کوشش کریں تو دنیا کی کوئی طاقت بھی انکی ترقی کا راستہ نہیں روک سکتی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ با لسل ہیتھ فورم کے زیر اہتمام حالیہ ریفرنڈم مقامی جمہوریت کی فتح ہے جس میں پہلی مرتبہ عوام کو یہ حق حاصل ہوا ہے کہ وہ اپنے مقدر کا فیصلہ خود کر سکیں اور اپنے علاقہ کی تعمیر و ترقی میں خود کفیل ہوجائیں ۔ انہو ں نے کہاکہ گذشتہ ادوار میں تمام شہری علاقوں کی تعمیر و ترقی اور ڈویلپمنٹ کے منصوبہ جات کو سٹی کونسل ترتیب دیتی اور اس پر عملدرآمد کیا جا تا تھا لیکن آج وہ طاقت اور قوت مقامی حکومت کی بجا ئے با لسل ہیتھ کی عوام الناس کے پاس آگئی ہے کہ وہ اپنے علاقے کے بہتر مستقبل کا فیصلہ خود کریں گے کہ انہیں ریلوے سٹیشن کی ضرورت ہے ، ہسپتال چاہیے یو نیورسٹی یا دیگر سہولیات ۔ انہو ں نے کہاکہ بالسل ہیتھ اور سپارک بروک وارڈ نے یہ انو کھی تاریخ رقم کی ہے کہ جس سے شہری علاقے کے رہائشیوں میں خود اعتمادی اور خودی کا جذبہ بیدار ہو گا ۔ انہو ں نے کہاکہ بالسل ہیتھ فورم کے زیر سرپرستی آج ایسی پروقار اور نایاب مثال قائم کی گئی ہے کہ جس سے دوسرے شہری علا قے اور کونسلز بھی استفادہ کر سکتی ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ بالسل ہیتھ کے علاقہ میں کا میاب ریفرنڈم کے بعد یہا ں پر آباد تمام کمیونٹیز ایک دوسرے کے قریب ہوئی ہیں بلکہ اتفاق و اتحا د کی ایک نئی فضاء نے جنم لیا ہے جس کے دورس نتا ئج مرتب ہو نگے ۔ اس موقع پر انہو ں نے بالسل ہیتھ فورم کے زیر اہتمام مستقبل قریب کے مختلف منصوبہ جات با رے بھی تفصیلی بریفنگ دی اورحالیہ کرسمس پر بزرگ اور معذور افراد میں فوڈ ہیمپرز تقسیم کرنے با رے بھی آگاہ کیا ۔

Short URL: http://tinyurl.com/jmco5gj
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *