بریڈ فورڈ: کشمیر کشمیریوں کا ہے اور کشمیری اپنے وطن کی خود مختاری کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں : الائنس کے رہنما

Print Friendly, PDF & Email
بریڈ فورڈ:حکومت آزاد کشمیر نے بلاول بھٹو زرداری کی تاج پوشی کے لیے وزراء اور دیگر اثر و رسوخ رکھنے والے کشمیریوں کو برطانیہ میں طلب کر لیا ہے تاکہ بڑی تعداد میں برٹش کشمیریوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح اکٹھا کر کے تاج پوشی کی محفل کو سجایا جا سکے ۔ کشمیر نیشنل انڈی پینڈنس الائنس کے چےئرمین محمود کشمیری نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر لوگوں کو تحفظ دینے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے ۔ متاثرین منگلا ڈیم کی آبادکاری متاثرین سیلاب کی مشکلات نظر نہیں آ رہی اپنے لوگوں کو مشکلات میں گھرچھوڑ کر کبھی لاڑکانہ کبھی کراچی اور اب وزراء کی پوری فوج کے ساتھ زرداری کے بیٹے کو پروموٹ کرنے کے لیے برطانیہ تشریف لا چکے ہیں ۔ ہم پوچھنا چاہتے ہیں کہ اس کی کیا ضرورت ہے کیا اس سے مسئلہ کشمیر اجاگر ہو گا یا کشمیریوں کے سروں پر کل کے بچے کو مسلط کیا جائے گا ۔ محمود کشمیری نے کہا کہ قوم کی تذلیل نہ کی جائے اپنے وسائل کو حاصل کر کے قوم کا مورال زندگی بلند کرنے کی کوشش کی جائے ۔ الائنس کے رہنماؤں غلام حسین ، عباس بٹ ، امجد یوسف، ندیم اسلم ، صفدر میر اور دیگر نے کہا کہ برٹش کشمیری کسی کے مزارعے نہیں کہ وہ ایک ایسے بچے کی تاج پوشی میں جائیں جو کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ لگائے کشمیر کو پاکستان کا حصہ بنانے کی فضول نعرہ بازی نہیں ۔ کشمیر کشمیریوں کا ہے اور کشمیری اپنے وطن کی خود مختاری کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں ۔

 1,191 total views,  2 views today

Short URL: http://tinyurl.com/hjap2qz
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *