بریڈ فورڈ: عوامی طبقات میں تفریق اور تقسیم کا رویہ اختیا ر کرنے والوں کا کڑا احتساب آئندہ انتخابات میں ضرور ہوگا : بیرسٹر عمران

Print Friendly, PDF & Email
بر یڈ فورڈ : امیدوار برا ئے ایم پی لیبر پارٹی بریڈ فورڈ ایسٹ بیرسٹر عمران حسین نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے خا تمے کے لیے میدان عمل میں آیا ہو ں ، عوامی طبقات میں تفریق اور تقسیم کا رویہ اختیا ر کرنے والوں کا کڑا احتساب آئندہ انتخابات میں ضرور ہوگا ۔ ان خیالا ت کا اظہا ر انہو ں نے بر یڈ فورڈ ایسٹ کے علاقہ مارش فیلڈ میں ایشیائی عوام کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ انہو ں نے موجودہ حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہو ئے کہا کہ کنزر ویٹو حکومت محض ایک مخصوص طبقہ کے لیے سہولیا ت اور ترقی کے حوالہ سے کام میں مصروف ہے جبکہ متوسط طبقہ تک بنیا دی سہولیات کی فراہمی میں رکا وٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں ۔ایشیائی عوام امیگریشن مسائل کے باعث شدید پریشانی میں مبتلاء ہیں ، انہو ں نے کہاکہ ہیلتھ سروس سمیت مختلف ڈیپا رٹمنٹ میں خرابیاں پیدا کی گئی ہیں جن کی وجہ سے مساوی طو ر پر عوام الناس کے مسائل کا مداوا نہیں ہو پا رہا ہے ۔ انہو ں نے مزید کثیر تعداد میں موجود عوامی اجتما ع کے شرکاء سے وعدہ کیا کہ برطانوی ممبر پارلیمنٹ منتخب ہو نے کے بعد تو ہین رسالت کے حوالہ سے عوام الناس کے جذبات و احساسات کی ترجمانی کرتے ہو ئے پا رلیمینٹ میں آواز بلند کروں گا ۔ ممتاز برطانوی سکالر و سیکرٹری جنرل سا ؤتھ لیڈز کمیونٹی الا ئنس اور سنیئر ممبر لیبر پارٹی لیڈز گو ہر الما س خان نے کہاکہ بیر سٹر عمران حسین کی جیت پو ری ایشیائی کمیونٹی کے لیے با عث مسرت و اطمینان ہے ۔ انہو ں نے کثیر عوامی اجتما ع میں لیبر امیدوار برائے ایم پی بیرسٹر عمران حسین کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی اور موجودہ لبرل ڈیمو کریٹ ایم پی ڈیوڈ وارڈ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا تے ہو ئے کہاکہ بر یڈ فورڈ کی عوام کے مسائل حل نہ کرنے کی سزا انہیں آئندہ الیکشن میں بھگتنا پڑے گی ۔اس موقع پرانہو ں نے خیبر پختونخواہ کے ایک اہم وفد کی ملا قات بھی بیر سٹر عمران حسین سے کرائی جنہو ں نے عام انتخابا ت میں لیبر امیدوار برائے ایم پی کا ساتھ دینے کا اعادہ کیا اس موقع پر سا بق لارڈ مئیر اور علاقہ کونسلر نویدہ اکرام ، سا بق لا رڈ مئیر راجہ غضنفر خالق ، سا بق لارڈ مئیر محمد اقبال ، کو نسلرمحمد شفیق ، عمر حسین ، میزبان لقمان ، راجہ مصدق خان، چو ہدری ساجد پنو ،بابا اقبال خان، راجہ غضنفر اخلاص خان اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔

 1,048 total views,  2 views today

Short URL: http://tinyurl.com/jrfqaqq
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *