برمنگھم: پشاور حملہ میں شہید ہو نے وا لے معصوم بچوں اور زخمی افراد سے اظہار یکجہتی کے حوالہ سے تعزیتی اجلاس

Print Friendly, PDF & Email
بر منگھم: بر ٹش پختون ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آرمی پبلک سکول پشاور حملہ میں شہید ہو نے وا لے معصوم بچوں اور زخمی افراد کے والدین کے ساتھ اظہا ر یکجہتی اور انتہا پسندوں کے خلاف شدید مذمت کے حوالہ سے ایک تعزیتی اجلاس برٹش پختون ایسوسی ایشن سنٹر ھب مور روڈ پر انعقاد پذیر ہوا اس اہم اجلاس کی میزبانی کے فراء4 ض صدر برٹش پختون ایسوسی ایشن برطانیہ رشید اللہ خان ، جنرل سیکرٹری شمس الرحمن خان اور زاہد خٹک نے سرانجام دیے بطور مہمان خصوصی والد گرامی نوبیل پیس پرائس یا فتہ ملا لہ یوسفزئی ضیاء الدین یوسفزئی نے شرکت کی اس موقع پر آرمی پبلک سکول پشاورحملہ میں شہید ہونے وا لے آٹھویں جماعت کے طالب علم حارس نواز اور برمنگھم میں حالیہ علاج یافتہ احمد نواز کے والد محمد نواز خان ،پیر طیب الرحمن ، جا وید اقبال خان، کونسلر مریم ، کونسلر ذاکر اللہ ، ڈا کٹر پیر شاہد باچا خان ، حق نواز خان، سابق لارڈ میر زبیر ، اکرام مرزا ، کونسلر شفیق شاہ ، شاہ نواز خان ، چو ہدری افتخار حسین سابق ایم پی فیلو بینین اور دیگر نے شرکت کی اجلاس کے شرکاء نے اجتماعی سطح پر دہشتگردی ، انتہا پسندی ، شدت پسندی ، بد امنی اور افرا تفری کی زبردست مذمت کرتے ہو ئے امن کے لیے متحدہ کاوشوں اور کوششوں پر زور دیا۔ انہو ں نے کہاکہ پن اور بلٹ کی جنگ میں فتح ہمیشہ پن کی ہوگی انہو ں نے کہاکہ دہشت گرد اپنے منفی ہتھکنڈوں سے تعلیم کے خلاف محاذ آرائی میں کبھی بھی کامیاب و کامران نہیں ہوں گے اگر پوری دنیا دہشت و وحشت اور بدامنی کے خلاف اتفاق رائے سے مشترکہ اقدامات اٹھا ئے تو اس ناسور کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دنیا سے ختم کیا جا سکتا ہے بے شک حق کی فتح ہونی اور باطل کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا اجلاس کے اختام پر سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے بچوں اور زخمی افراد کے لیے خصوصی دعابھی مانگی گئی اور اسلامی جمہوری پاکستان سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمہ کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

 1,375 total views,  4 views today

Short URL: http://tinyurl.com/zsy2kd3
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *