برمنگھم: نیشنل لا ئبیریری برمنگھم میں،میرپو ر سے برمنگھم تک ، کے نام پر ایک تا ریخی نما ئش کا انعقاد

Print Friendly, PDF & Email

بر منگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) اوور کمیونٹی سی آئی سی کے زیر اہتمام نیشنل لا ئبیریری برمنگھم میں،میرپو ر سے برمنگھم تک ، کے نام پر ایک تا ریخی نما ئش کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں کشمیری کمیونٹی سمیت مرد و خو اتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس اہم تقریب کے میزبان چیف ایگزیکٹو اوور کمیونٹی سی آئی سی بشارت داداور خصوصی طو ر پر شرکت کرنے والوں میں شامل تھے لا رڈ مئیر آف بر منگھم سید شفیق شاہ ، ایم پی خا لد محمود مرزا، کونسلر محمد ادریس ، کو نسلر ما جد محمود ، کونسلر محمد اخلا ق ، کونسلر مریم خان ، چو ہدری محمد صادق ، عبد الغفار ، صنوبر شریف ، جنید خان ، ہسبن پالم اور دیگر ۔اس تا ریخی نما ئش کا مقصد با الخصوص میر پور اور با العموم آزاد کشمیر سے بر طا نیہ آنے وا لے خاندانوں کی عظیم بر طانیہ کے لیے خدما ت ، تقافت ، روایا ت اور تعارف کو منظر عام پر لا نا تھا ۔ ا س مو قع پر نمائشی تقریب کے میزبان اور اوور کمیونٹی سی آئی سی کے چیف ایگزیکٹو بشارت داد نے کہا کہ برطانیہ کی تا ریخ میں یہ پہلی بار ہو نے جا رہا ہے کہ جب میرپو ر آزاد کشمیر سے وابستہ افراد کی ہیسٹری باقا عدہ اور با ضابطہ طو ر پر یہا ں کی قومی لا ئبریری میں نمایا ں اور شامل کی گئی ہے تا کہ یہا ں پر بسنے والے تما م مشرق و مغرب سے تعلق رکھنے والے با شندوں کو میرپو ر کے رہنے والوں کی اس ملک و قوم کے لیے خدما ت اور اس کی تعمیر و ترقی اور معاشی سرگرمیوں کے حوالہ سے مکمل تعارف ہو جا ئے اور نسل نو اپنے آبا ؤ اجدا د کے نظریا ت ، بودوبا ش ، رہن سہن ، تقافت اور کردار و عمل کے حوالہ سے مزید روشنا س ہوجا ئے اور انہیں اس با ت کا علم ہونا بھی لا زم ہے کہ میر پو ر آزادکشمیر سے آنے والے افراد یہا ں نہ صرف اپنے ذریعہ معاش کی تلا ش میں یہاں پہنچے بلکہ انہو ں نے اس ملک کی بہتری اور تعمیروترقی میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، سنہ 50 اور 60 کی دہا ئی میں بہت سے لو گ میرپو ر سے برطانیہ آئے۔ ہزاروں افراد مواقع اور ترقی کی امید پر برطانیہ کے مختلف ساحلو ں میں آبا د ہو گئے ۔ ان میں سے چند ایک اپنے خاندانوں کی کفالت جبکہ بہت سا رے نئے ہنر اور تجربے کی لگن لیے شب و روز محنت و مشقت میں مشغول رہے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد آپکے اس سا رے سفر کی کہا نیا ں ، آپکے تجربا ت اور احساسات و خیالا ت کو محسوس کرنے کے بعد دوسروں تک پہنچانا ہے تا کہ آئندہ نسلیں بھی ہمارا معا شرہ بنا نے وا لے ان قابل فخر افراد کے کردار کو دوسروں تک پہنچا سکیں۔ اس اہم لا ئبریری میں شامل ہو نے والا تا ریخ میرپو ر آزادکشمیر سے وابستہ مواد طویل مدت تک شرق و غرب سے آنے والوں افراد کو ہما رے آبا ؤ اجداد اور انکی خدما ت سے روشناس کرواتا رہے گا اور اپنی علمی پیاس بجھا نے وا لے اس تاریخی مجموعہ سے استفادہ حاصل کرتے رہیں گے ۔ انہو ں نے کہاکہ معمول کے مطابق برمنگھم لا ئبریری میں ۹ ہزار افراد وزٹ کے لیے آتے ہیں جو اس تا ریخی نما ئش کے مواد اور مستقل طو ر پر رکھے جا نے والے علمی مجموعہ سے بخوبی فا ئدہ حاصل کرتے رہیں گے۔ اس حوالہ سے آن لائن معلومات کی فراہمی کے لیے ویب سا ئٹس
بھی ڈیزائن کی گئی ہیں www.mirpurtobirmingham.org اور www.ourcommunity.org.uk
نمائشی تقریب کے اختتام پر لا رڈ مئیر آف بر منگھم سید شفیق شاہ اور ایم پی خالد محمود سمیت تمام سیاسی و سماجی شخصیا ت نے اوور کمیونٹی سی آئی سی کے چیف ایگزیکٹو بشارت داد کے اس انتہا ئی مثبت اقدام کو سراہتے ہو ئے کشمیری کمیونٹی کے لیے ان کی خدما ت پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔

Short URL: http://tinyurl.com/jpykxkx
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *