برمنگھم: ریا ست آزاد جموں و کشمیر میں قیا دت کے فقدا ن سے تحریک آزاد ی کشمیر کو خاصا نقصا ن پہنچا : اخلاق خان

Print Friendly, PDF & Email
بر منگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) با نی رکن جموں و کشمیر پیپلز پارٹی آزاد کشمیرو ممبر کنوننگ کمیٹی جے کے پی پی برطانیہ سردار محمد اخلا ق خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ریا ست آزاد جموں و کشمیر میں قیا دت کے فقدا ن سے تحریک آزاد ی کشمیر کو خاصا نقصا ن پہنچا ہے ، انہو ں نے کہاکہ غا زی ملت سردار محمد ابراہیم خان جیسا لیڈر کشمیری قوم کو تا حال نصیب نہیں ہوسکا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ غا زی ملت نے پو ری اقوام عالم میں کشمیری قوم کے جذبا ت و احساسات کی حقیقی ترجمانی کا حق ادا کیا ہے ۔ قرارداد الحاق پاکستان بھی غا زی ملت کے گھر میں منظو ر ہوئی تھی اور انہو ں نے اپنے آخری ایام تک پاکستان سے الحا ق پر نظریا تی اور فکری پہرہ دیا ۔ جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کا یہی منشور اور پا لیسی ہے کہ جموں و کشمیر کے خطہ کی بھا رت سے آزادی کے بعد جس طرح سندھ ، بلوچستان، سرحد اور پنجاب پاکستان کا حصہ ہیں کشمیر کو بھی اس میں شامل کیا جا ئے ۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستانی اور کشمیری قوم کا آپس میں جسم اور روح کا رشتہ ہے اور تا قیامت اس مقدس رشتے کو کوئی بھی توڑ نہیں سکتا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان کشمیری قوم کا حقیقی محور اور منزل ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ اسلامی جمہو ریہ پاکستان نے کشمیری قوم کے لیے ہمیشہ قربانیا ں پیش کی ہیں اور گذ شتہ نصف صدی سے بھا رتی تسلط اور ظلم و جبر کے با وجود اس مضبوط اور منظم رشتہ میں کبھی بھی کوئی خلا ء پیدا نہیں ہوسکتا ہے ہما را یہ رشتہ فطری اور بغیر کسی لا لچ و طمع کے ہے جس کی ترو تا زگی ہمیشہ قائم و دائم رہے گی ۔ انہو ں نے کہا کہ تا رکین وطن کی وجہ سے آج مسئلہ کشمیر درست سمت میں پو ری دنیا میں اجا گر ہو ا ہے انہو ں نے کہاکہ یو رپ ، برطانیہ اور دیگر مغربی ممالک میں آبا د کشمیریوں کی تحریک آزادی کے لیے جستجو اور خدما ت قا بل ستا ئش ہیں ۔

 1,392 total views,  2 views today

Short URL: http://tinyurl.com/jbtu5wn
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *