ایتھوپیا اور انڈونیشیا کے طیارہ حادثات میں کیا مماثلت؟

Print Friendly, PDF & Email

ایتھوپیا کی وزیرِ ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ ایتھوپیا اور انڈونیشیا کے طیارہ حادثے کے درمیان واضح مماثلت دیکھی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلیک باکس کے ڈیٹا سے حاصل ہونے والی ابتدائی معلومات کے مطابق ایتھیوپین اور انڈونیشین طیارہ حادثے میں واضح مماثلت ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ ایتھوپیا نے مزید بتایا کہ تفتیش کاروں نے حادثے کے شکار طیارے کے بلیک باکس سے تمام ڈیٹا حاصل کر لیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایتھوپین وزیر نے دونوں حادثوں میں مماثلت سے متعلق تفصیلات بیان نہیں کیں، تاہم ان کا کہنا تھا کہ حادثات میں مماثلت سے متعلق مزید تحقیقات کی جائیں گی۔

ایتھوپیا میں 10 مارچ کو طیارہ حادثے میں تمام 157 سوار افراد ہلاک ہو گئے تھے جب کہ گزشتہ سال اکتوبر میں انڈونیشیا میں طیارہ حادثے میں تمام 610سوار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

 1,323 total views,  3 views today

Short URL: http://tinyurl.com/y6jcdsy2
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *