امریکی بحریہ کے کمانڈر کی بحرین میں پر اسرار ہلاکت

Print Friendly, PDF & Email

مشرق وسطیٰ میں امریکی بحریہ کے کمانڈر وائس ایڈمرل اسکاٹ اسٹرنی بحرین میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

امریکی حکام کے مطابق مشرق وسطیٰ میں امریکی نیوی کے آپریشنز کی قیادت کرنے والے بحریہ کے وائس ایڈمرل اسکاٹ اسٹرنی بحرین کے ایک فوجی اڈے میں واقع اپنی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پائے گئے۔

اسٹرنی بحرین میں موجود امریکی بحریہ کے ففتھ فلیٹ کے کمانڈر تھے اور ان کی موت کے بعد ففتھ فلیٹ کے نائب کمانڈر ریئر ایڈمرل پال سچلس نے کمان سنبھال لی ہے۔

امریکی بحریہ نے اسٹرنی کی موت کو افسوسناک اور تباہ کن خبر قرار دیا ہے اور ان کی خدمات کو سراہا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ اسکاٹ اسٹرنی کی موت کیسے ہوئی تاہم نیول کرمنل انویسٹی گیشن سروس اور بحرین کی وزارت داخلہ اس کی تحقیقات کر رہی ہے۔

امریکی دفاعی حکام نے وائس ایڈمرل کی موت کے حوالے سے ’خودکشی‘ کا خدشہ ظاہر کیا ہے تاہم تحقیقات کے بعد موت کی وجوہات کا تعین کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اسکاٹ اسٹرنی افغانستان میں بھی امریکی فوج میں اپنی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔

Short URL: http://tinyurl.com/y95xuswj
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *