امریکہ میں یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ،دو پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد ہلاک ، 12 سے زائد زخمی،دہشتگرد گرفتار

Print Friendly, PDF & Email

پٹس برگ: امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر پٹس برگ کی ایک یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق دو پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد ہلاک اور 12 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں،حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،امریکی صدر ٹرمپ نے بھی فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حکام کو تحقیقات کا آغاز اور لوگوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر پٹس برگ کی ایک یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ سے دو پولیس اہلکاروں سمیت 11 ہلاک جبکہ ایک درجن سے زائد زخمی ہو گئے ہیں،زخمیوں میں کئی سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں جن کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔سیکیورٹی اداروں نےفائرنگ کے شبہ میں ایک داڑھی والے بھاری بھرکم سفید فام شخص کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ پینسلوینیا کے گورنر ٹام وولف نے بھی مشکوک شخص کے حراست میں ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی ریسکیو ٹیمیں تمام صورتحال کو کنٹرول کر رہی ہیں۔یہودی عبادت گاہ میں جس وقت حملہ ہوا اس وقت مذہبی تہوار کے حوالے سے تقریب جاری تھی۔

دوسری طرف امریکی صدر ٹرمپ نے بھی فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز اور لوگوں سے محتاط رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آور سے ہوشیار رہیں۔امریکی صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہمارےملک میں نفرت انگیز واقعات بڑھ رہے ہیں ، کئی سال سے ایسے واقعات ہورہے ہیں جو شرمناک ہیں، عبادت گاہ کی سیکیورٹی اچھی ہوتی توایسا واقعہ نہ ہوتا، ایسےجرائم پر سزائے موت کا قانون سخت کرناچاہیے۔

Short URL: http://tinyurl.com/y7jw9e9y
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *