اللہ رب العزت سے علم نافع اور رزق طیب کی دعا کرتے رہنا چا ہیے، امام شاہد تمیز انچا رج ضیاء الامہ سنٹر بو زلے گرین

Print Friendly, PDF & Email

جو علم انسان کو والدین کی نا فرمانی بد اخلا قی انتہا پسندی اور دوسروں کے ساتھ نفرت کی تلقین دے ایسے علم سے اجتناب ہی بہتر ہے
اپنی اولاد کے لیے رزق حلال کمانا ،نیکی کرنا اور انکے اچھے برے کے لیے تعلیم و تربیت بھی بہت بڑی عبادت اور احسان ہے


برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) اللہ رب العزت سے علم نافع اور رزق طیب کی دعا کرتے رہنا چا ہیے ، جو علم انسان کو والدین کی نا فرمانی بد اخلا قی انتہا پسندی اور دوسروں کے ساتھ نفرت کی تلقین دے ایسے علم سے اجتناب ہی بہتر ہے ، اپنی اولاد کے لیے رزق حلال کمانانیکی کرنا اور انکے اچھے برے کے لیے تعلیم و تربیت بھی بہت بڑی عبادت اور احسان ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہا ر معروف مذہبی سکا لر امام شاہد تمیز نے ضیا ء الا مہ سنٹر بو زلے گرین میں منعقدہ مذہبی و روحانی محفل پاک کے شرکاء سے خصوصی خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر نا صر رانا ، رقمر خلیل ، محمد اشفا ق ، محمد خالد ، ثا قب میر ، حاجی محمد اعظم چشتی اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ امام شاہد تمیز نے کہاکہ اللہ سے ایسے علم کی دعا کرنی چاہیے جو آپ کو نفع پہنچائے اور جو علم فائدہ نہ دے سکے تو اس سے بچنا ہی بہتر ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ جب حقیقی علم دستیا ب ہو تو پھر اس پر عمل پہرا ہو نا لا زم ہے کیونکہ عمل کے بغیر علم کی کوئی حیثیت نہیں رہتی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ جس شخص کے پا س اسلام کی تعلیمات اور قرآن و حدیث پہنچ گئے اس سے ان پر عمل کے با رے میں لازمی پوچھا جا ئے گا لیکن جو ان تعلیمات سے مستفید نہ ہوسکا وہ اس پو چھ پرستش سے مبراء ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ اپنی روزمرہ عبادات کے علاوہ معمولات زندگی میں وقت کی پا بندی اور وعدے کی پا سداری بھی سنت رسول اور عبادت کا درجہ رکھتی ہے ۔ انہو ں نے کاکہا ہما رے نبی مکرم ﷺ کا صادق اور امین ہو نا اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ انکا امتی کبھی بھی امانت اور صداقت کی خلا ف ورزی نہ کرے ۔ انہو ں نے کہاکہ اپنی اولادوں کو اچھی عادات چھوٹی عمر سے سکھائی جائیں گی تو تا حیات وہ ان پر عمل پہرا رہیں گے ۔

 1,320 total views,  2 views today

Short URL: http://tinyurl.com/h9q367h
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *