اقوام متحدہ نے فرانس میں نقاب پر پابندی کو غیر قانونی قرار دے دیا

Print Friendly, PDF & Email

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی نے فرانس میں نقاب پر پابندی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوانین پر نظر ثانی کی جائے۔

انسانی حقوق کمیٹی نے فرانسیسی حکومت کو دو مسلمان خواتین کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا ہے۔

کمیٹی کے مطابق فرانس پابندی کا قانونی جواز پیش نہیں کرسکا، اسلئے پابندی انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور فرانسیسی اقدام غیر قانونی ہے۔

انسانی حقوق کمیٹی کی جانب سے نقاب پر پابندی کو غیر قانونی قرار دیے جانے پر فرانسیسی حکام نے تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

Short URL: http://tinyurl.com/yat7bu3y
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *