اشیائے خوردنوش کی سستے داموں فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے: ڈپٹی کمشنر پاکپتن

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن(بیوروروپورٹ) اشیائے خوردنوش کی سستے داموں فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، اشیائے خوردنوش سستے داموں فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل استمال کیے جائیں ، اشیائے خوردنوش کی مقر کردہ نر خوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے ، ریٹ لسٹ نمایا ں جہگوں پر آویزاں کی جائیں ، پرائس کنٹرول ایکٹ پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے ، پرائس مجسٹریٹس مقررکردہ نرخوں پر شیائے خوردنوش فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں ، اشیائے خوردنوش سستے داموں فراہم کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ، متعلقہ اداروں کے افسران ، پرائس مجسٹریٹس عوام کو اشیائے ضروریہ مقرر کردہ نرخوں پر فراہم کرنے اقدامات کریں اور اس سلسلہ میں کیے گئے اقدامات کے واضح طور پر اثرات نظر آنا چاہیں ، مقرر کردہ نرخوں سے زائد قیمت پر اشیائے خوردنوش فروخت کرنے والوں کو جرمانے کیے جائیں ،ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان پرائس کنٹرول کمیٹی کے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں اے ڈی سی ریونیو ڈاکٹر احمد افنان ، اے ڈی سی جنرل بابر سیلمان ، اے سی پاکپتن علی عاطف ، سیکرٹر ی مارکیٹ کمیٹی ، پولیس حکام سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے ، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو ہد ایات جاری کیں شہر میں مچھلی کی فروخت کا جائزہ لیں اورمچھلی کی خریدو فروخت کیلئے میکانزم بنائیں ، مچھلی کی فروخت کیلئے ریٹ بھی مقرر کریں ، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کیں کہ اشیائے خورونوش عوام کو سستے داموں فراہم کریں ، تاجر حضرات پانے منافع کی شرح کو کم سے کم حد پر رکھتے ہوئے مخلوق خد کی خدمت کریں ۔

Short URL: http://tinyurl.com/ybjt8vvq
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *