اسٹوڈنٹ کونسل آف پرتاب گڑھ کی سالانہ کانفرنس

Print Friendly, PDF & Email

کراچی  (محمد ارشد قریشی)  گذشتہ دنوں کراچی کے رنگون والا  کمیونٹی ہال میں فرینڈز  آف پرتاپ گڑھ  کی جانب سے قائم کردہ  نوجوانوں کے ادارے  اسٹوڈنٹ کونسل آف پرتاپ گڑھ  (اسکوپ)  کے زیر اہتمام پہلی سالانہ جنرل کانفرنس  2017 کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں بڑی تعدا میں پرتاپ گڑھ کمیونٹی کے لوگوں نے شرکت کی ۔ کانفرنس کا آغاز  آمنہ عتیق نے تلاوت کلام پاک سے کیا  ، نظامت کے فرائض  اجالا یونس اور  منیل خان  نے سرانجام دئیے۔ کانفرنس میں  شامل مقررین  ڈاکٹر اسلم جلالی، شکیل احمد خان، ڈاکٹر کومل نعیم،ارج  ادریس،ڈاکٹر شہنیلا، عابد علی، ماجد شہاب  اور   گل حسن نے   اسٹوڈنٹ کونسل آف پرتاپ گڑھ کی کانفرنس کو سراہا ۔

فرینڈز  آف پرتاپ گڑھ کے منتظمین کی جانب سے ڈاکٹر اسلم جلالی اور ڈاکٹر شہنیلا کو پی ایچ ڈی کرنے پر شیلڈ دی گئی جب کہ صدر انجمن پرتاب گڑھ کو  دیگر عہدیدارن کے ساتھ کانفرنس میں شرکت کرنے پر گلدستہ پیش کیا گیا ۔ ڈاکٹر اسلم جلالی نے  فرینڈز  آف پرتاپ گڑھ کے منتظمین پر زور دیا کہ وہ جلد از جلد آن لائن میگزین کے اجراء کو ممکن بنائیں ۔ کانفرنس کے اختتام  پر    اسٹوڈنٹ کونسل آف پرتاپ گڑھ   کے تمام عہدیداران  نے اس کانفرنس کے کامیاب انعقاد اور بھرپور تعاون پر صغیر احمد قریشی کا شکریہ ادا کیا  اور امید ظاہر کی کہ مستقبل قریب میں بھی اسی طرح کے پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا رہے گا۔

168 total views, 3 views today

Short URL: http://tinyurl.com/ydamggqw
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...