اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا

Print Friendly, PDF & Email

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فائرنگ کرکے فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق  فلسطینی وزارت ِ صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہرنابلس  میں نوجوانوں کو نشانہ بناتے ہوئے ان پر براہ راست فائرنگ کی جس سے ایک گولی 21 سالہ محمد بشارت کے سینے میں پیوست ہوگئی۔

نوجوان کو شدید زخمی حالت میں  اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتےہوئے دم توڑ گیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مقامی افراد قابض فوج کی جانب سے رات گئے ہونے والے بلا جواز چھاپوں اور کارروائیوں  کے خلاف احتجاج کررہے تھے اور ان مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے صہیونی فورسز نے نہ صرف آنسو گیس کی شیلنگ کی بلکہ سیدھی گولیاں بھی چلائیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بھی کارروائیوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں ہونے والے آپریشن میں طاقت کا استعمال کیا گیا ہے۔

 876 total views,  3 views today

Short URL: http://tinyurl.com/y8mjat6t
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *